• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکی ریاست کیلفورنیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ

شائع December 20, 2022
— فوٹو: ٹوئٹر بذریعہ رائٹرز
— فوٹو: ٹوئٹر بذریعہ رائٹرز
— فوٹو: ٹوئٹر / کالٹرانس ڈسٹرکٹ 1
— فوٹو: ٹوئٹر / کالٹرانس ڈسٹرکٹ 1

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا 6.4 شدت کے طاقتور زلزلے سے لرز اٹھی، جہاں ایک پل کو نقصان پہنچا اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 34 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 16.1 کلومیٹر تھی اور سب سے زیادہ متاثر کیلیفورنیا کے فرنڈیل سے تقریباً 12 کلومیٹر دور ہمبولٹ کاؤنٹی کے شہر ہوا، جس کی آبادی تقریباً 15 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔

مقامی اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے بتایا کہ متعدد جگہوں پر گیس کی لیکیج ہوئی ہے، اس کے علاوہ بجلی کا نظام متاثر ہوا اور فرنڈیل میں آتشزدگی کا واقعہ بھی رپورٹ ہوا، انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ زلزلے کی وجہ سے شدید زخمی یا ہلاکتیں ہوئی ہیں یا نہیں۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ کیلی فورنیا ’ہائی وے پیٹرول‘ کو فرنڈیل کے اندر اور باہر دریائے ایل پر فرنڈیل پل میں دراڑ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

ریاستی سینیٹر مائیک میک گائر نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہائی وے 101 اور ہائی وے 299 کھلی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹیشن کے حکام ہائی وے انفرااسٹرکچر کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ہمبولٹ کاؤنٹی میں رہنے والے جمی ایلر نے ٹوئٹ میں بتایا کہ زلزلہ شدید تھا۔

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کی وجہ سے شدید جھٹکے محسوس ہوئے اور معمولی نقصان ہوا۔

لاس اینجلس ٹائمز نے بتایا کہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق کیلیفورنیا اور نیوڈا میں 6 سے 7 شدت کے تقریباً 5 زلزلے ہر سال آتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3 ہزار 500 سے زائد لوگوں نے یو ایس جی ایس کو اطلاع دی کہ انہوں نے زلزلہ محسوس کیا اور اس کے نتیجے میں ایک درجن سے زیادہ آفٹر شاکس رپورٹ ہوئے۔

دی فرنڈیل انٹرپرائز کی ایڈیٹر اور پبلشر کیرولین ٹائٹس نے ٹوئٹر پر گرے ہوئے فرنیچر اور فرش پر بکھرے گھریلو سامان کی ویڈیو شیئر کی۔

کیرولین ٹائٹس نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ویڈیو کی روشنی خراب ہونے پر معذرت، بجلی اب بھی منقطع ہے۔

ویب سائٹ پاورآؤٹجیوس کے مطابق فرنڈیل اور ہمبولٹ کاؤنٹی کے اردگرد تقریبا 72 ہزار گھروں اور کاروباری اداروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

کیلیفورنیا کے انڈیپنڈنٹ سسٹم آپریٹر نے زلزلے کے بعد علاقے کے لیے ٹرانسمیشن ایمرجنسی نوٹس جاری کیا۔

امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے بتایا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024