• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شاہین شاہ کا نکاح 3 فروری کو شاہد آفریدی کی بیٹی سے ہوگا

شائع December 20, 2022
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے مداحوں کے لیے خوش خبری ہے کہ کرکٹر آئندہ برس ویلنٹائنزڈے سے قبل نکاح کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کی منگنی گزشتہ برس مارچ میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کے ساتھ ہوئی تھی۔

دونوں کی منگنی کے بعد ہی شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کے خاندان نے رشتے ہوجانے کی تصدیق کی تھی۔

منگنی کے بعد رواں برس جولائی میں شاہین آفریدی نے جلد شادی کا عندیہ بھی دیا تھا، تاہم کہا تھا کہ ابھی ان کی منگیتر تعلیم مکمل کر رہی ہیں جب کہ انہوں نے فی الحال کرکٹ پر توجہ دے رکھی ہے۔

لیکن اب دونوں خاندانوں کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شاہین اور انشا آفریدی کا نکاح فروری 2023 میں ہوگا۔

شاہین آفریدی کے ذرائع نے ڈان کے ساتھ بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ کرکٹر اور انشا آفریدی کا نکاح ویلن ٹائنزڈے کے موقع پر 3 فروری کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کرکٹر کا نکاح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن سے قبل ہوگا اور تمام تقریبات کراچی میں ہی ہوں گی۔

اگرچہ ذرائع نے فروری میں نکاح کرنے کی تصدیق کی، تاہم ساتھ ہی بتایا گیا کہ کرکٹر کی رخصتی کچھ عرصے بعد ہوگی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ شاہین آفریدی کی رخصتی پی ایس ایل کے بعد رواں برس کے وسط میں ہوگی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

علاوہ ازیں یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ انشا آفریدی کی شادی سے قبل شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کی شادی بھی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024