• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

لسبیلہ سیلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی

شائع December 20, 2022
—فوٹو: اسماعیل ساسولی
—فوٹو: اسماعیل ساسولی

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے تحصیل بیلہ شہر میں سیلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد مراد کاسی نے ڈان نیوز کو بتایا کہ گزشتہ روز لسبیلہ کی مرکزی بیلا بازار میں دکان کے اندر سیلنڈر کی ری فلنگ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جھلس کر زخمی اور 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جنہیں کراچی سول ہسپتال برنز سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔

سول ہسپتال کراچی کی ایم ایس ڈاکٹر روبینہ بشیرکے مطابق آج صبح دوران علاج مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد تعداد 12 ہوگئی جبکہ 16 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

ڈاکٹر روبینہ بشیر نے بتایا کہ برنز وارڈ میں گزشتہ روز لسبیلہ سے 26 افراد زخمی لائے گئے جن میں سے بیشتر 70 سے 80 فیصد جھلس گئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق 9 افراد کی لاشیں ضلع بیلا منتقل کردی گئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز رات گئے لسبیلہ کی مرکزی بیلا بازار میں دکان کے اندر سیلنڈر کی ری فلنگ کے دوران دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔

پولیس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ آگ کے شعلوں نے دیگر دکانوں اور سیلنڈر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں قریب کھڑی درجنوں موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت حاجی عمر، برکت رانجھا، محمد حیات، محمد اقبال، ظہور رانجھا، ہدایت اللہ، محمد یاقوب اور محمد یوسف کے نام سے ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024