• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کی توقعات سے کم کمائی

شائع December 19, 2022
فلم نے تین دن میں دنیا بھر سے 43 کروڑ ڈالر کمائے—پرومو فوٹو
فلم نے تین دن میں دنیا بھر سے 43 کروڑ ڈالر کمائے—پرومو فوٹو

ہولی وڈ کے ایوارڈ یافتہ فلم ساز جیمز کیمرون کی 2009 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’اوتار‘ کی سیکوئل فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے اگرچہ دنیا بھر سے 43 کروڑ ڈالر کی کمائی کرلی، تاہم اس باوجود فلم نے اندازوں سے کہیں کمائی کی۔

’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کو گزشتہ ہفتے 16 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے مقامی یعنی امریکا کے مقابلے دنیا بھر سے زیادہ کمائی کی۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق فلم کو پروڈیوس کرنے والے اسٹوڈیو کے مطابق فلم نے اختتام ہفتہ یعنی 18 دسمبر تک دنیا بھر سے 43 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر (پاکستانی تقریبا ایک ارب روپے) کی کمائی۔

اگرچہ فلم نے اچھی کمائی کی، تاہم اس باوجود فلم نے اندازوں سے کہیں کم کمائی کی اور یہ رواں سال پہلے ہی ہفتے میں ریکارڈ کمائی کرنے والی فلم بھی نہیں بن پائی۔

رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں پہلے ہی ہفتے ریکارڈ کمائی کرنے والی فلم ’اسپائیڈر مین‘ تھی، جس نے پہلے ہی ہفتے دنیا بھر سے 60 کروڑ امریکی ڈالر کمائے تھے۔

ریلیز کے پہلے ہی ہفتے رواں برس دوسرے نمبر پر زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ تھی، جس نے 44 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کمائے تھے۔

اسی طرح ریلیز کے پہلے ہی ہفتے رواں سال تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’دی بیٹمین‘ تھی اور اب ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ چوتھے نمبر پر آگئی۔

فلمی مبصرین کو توقع تھی کہ ’اوتار 2‘ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 70 سے 80 کروڑ روپے کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی، تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔

اگرچہ ’اوتار 2‘ نے ابتدائی ہفتے میں کم کمائی کی ہے، تاہم اس باوجود مبصرین نے اس کی کمائی کو بہتر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ شہرہ آفاق فلم سیریز کی دوسری فلم بھی ریکارڈ کمائی کرے گی۔

زیادہ تر مبصرین کو توقع ہے کہ ’اوتار 2‘ ریکارڈ کمائی کرکے دو ارب ڈالر تک کا بزنس کرے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اس سے قبل جیمز کیمرون نے ’اوتار‘ کو 2009 میں ریلیز کیا تھا، جس نے دنیا بھر میں کمائی کے نئے ریکارڈز بناتے ہوئے ان کی 1999 کی فلم ’ٹائی ٹینک‘ کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

’اوتار‘ ایک دہائی تک یعنی 2019 تک دنیا کی ہر وقت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم رہی تھی مگر اس کے بعد اس کی کمائی کا ریکارڈ ’اوینجرز اینڈ گیم‘ نے توڑا تھا۔

اس سے قبل جیمز کیمرون کی فلم ’ٹائی ٹینک‘ ایک دہائی تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم رہی تھی، جسے 1999 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کو پہلی فلم کے 13 سال بعد ریلیز کیا گیا ہے۔

اس بار پہلی فلم کے کردار اپنے خاندان کو بچانے کی جدوجہد کرتے دکھائی دیتے ہیں اور فلم کے کرداروں کو زیر آب زندگی گزارتے اور سمندری حیات پر سواری کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

’اوتار: دی وے آف واٹر‘ میں پہلی فلم کے تمام کرداروں کے علاوہ مزید نئے کردار بھی شامل کیے گئے ہیں اور نئی فلم میں کیٹ ونسلیٹ بھی دکھائی دیں۔

نئی فلم میں سام ورتھنگٹن، زوئی سلڈانا، گیووانی ریبیس اور سیگورنی ویور نے اپنے پہلے کردار ادا کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024