• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایلون مسک کو ٹوئٹر کا سربراہ نہیں دیکھنا چاہتے، 57.5 فیصد صارفین کی رائے

شائع December 19, 2022
ٹوئٹر کے اکثر صارفین ایلون مسک کو سی ای او نہیں دیکھنا چاہتے—فائل فوٹو
ٹوئٹر کے اکثر صارفین ایلون مسک کو سی ای او نہیں دیکھنا چاہتے—فائل فوٹو

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی طرف سے کمپنی کا بطور چیف ایگزیکیوٹو افسر (سی ای او) رہنے یہ نہ رہنے کے حوالے سے ٹوئٹر پر صارفین سے رائے لی جہاں اکثریت نے کہا کہ وہ ان کو بطور سی ای او نہیں دیکھنا چاہتے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے گزشتہ روز ’ٹوئٹر پول‘ کے ذریعے صارفین سے رائے لی کہ آیا کہ ان کو بطور سی ای او رہنا چاہیے یا نہیں جس کے بعد صارفین کی اکثریت نے ان کے خلاف رائے دی۔

رپورٹ کے مطابق 57.5 فیصد صارفین نے کہا کہ وہ ایلون مسک کے سی ای او کے طور نہیں دیکھنا چاہتے جبکہ 42.5 فیصد صارفین نے ان کی حمایت کی۔

ایلون مسک کی طرف سے جاری کیے گئے ٹوئٹر پول میں ایک کروڑ 75 لاکھ صارفین نے اپنی رائے دی۔

پول جاری کرتے ہوئے ایلون مسک نے یہ بھی لکھا تھا کہ وہ نتائج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، تاہم انہوں نے اس بات کی تفصیلات نہیں بتائیں کہ نتائج کے بعد وہ سی ای او کے عہدے سے کب استعفیٰ دیں گے۔

مسک کی دوسری کمپنی ٹیسلا کے حصص پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز بھی کھو بیٹھے تھے، تاہم انہوں نے متعدد کمپنیوں، بشمول میڈیکل ڈیوائس کمپنی نیرا لنک اور راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کی بنیاد بھی رکھی ہے۔

ٹیسلا کے سرمایہ کاروں کو تشویش ہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر کے معاہدے کے بعد خود کو بہت زیادہ مشغول رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہا کہ رواں برس ٹیسلا کمپنی کو پہلے ہی 60 فیصد خسارہ ہوچکا ہے جہاں کمپنی کو سپلائی میں متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور وہ ای وی اسپیس میں مقابلہ کر رہی ہے۔

گزشتہ ماہ ایلون مسک نے ڈیلا ویئرکی عدالت سے کہا تھا کہ وہ اب ٹوئٹر پر کم وقت دیں گے اسی طرح انہوں نے ٹوئٹر چلانے کے لیے ایک نئے سی ای او کی تلاش پر غور شروع کر دیا ہے۔

گزشتہ روز ٹوئٹر کے سی ای او کی ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے ایک ٹوئٹر صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا تھا کہ ابھی تک کوئی ’جانشین‘ نہیں ملا۔

واضح رہے کہ صارفین سے رائے لینے کا یہ عمل ٹوئٹر کی گزشتہ روز کی پالیسی اپ ڈیٹ کے بعد سامنے آیا جہاں ٹوئٹر پر دیگر سوشل میڈیا کمپنیوں کو فروغ دینے کے مقصد کے لیے بنائے گئے اکاؤنٹس اور حریف کمپنوں سے منسلک لنکس یا یوزر نیم کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024