• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

نورا فتیحی کی پرفارمنس نے فٹ بال ورلڈ کپ کے اختتام کا مزہ دوبالا کردیا

شائع December 19, 2022
گلوکارہ کی پرفارمنس نے لوگوں کے دل جیت لیے—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکارہ کی پرفارمنس نے لوگوں کے دل جیت لیے—فوٹو: انسٹاگرام

جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا کی جیت کے بعد پہلی بار اسلامی ملک قطر میں منعقد ہونے والا فٹ بال کا عالمی ایونٹ تو ختم ہوگیا مگر اس کی افتتاحی تقریب میں مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی کی پرفارمنس اور بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جانب سے ٹرافی کی تقریب رونمائی نے خصوصی طور پر برصغیر کے عوام کو محظوظ کردیا۔

فٹ بال کا عالمی کپ گزشتہ ماہ نومبر کے وسط میں شروع ہوا تھا اور 18 دسمبر کو اس کا فائنل میچ فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا گیا، جسے جنوبی امریکی ملک نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا۔

اگرچہ ارجنٹینا میں عالمی کپ جیتنے کی خوشی کا جشن منایا جا رہا ہے، تاہم عرب ممالک میں ایونٹ کے کامیاب انعقاد جب کہ خطے کے ممالک میں کپ کی افتتاحی تقریب میں مقامی اداکاراؤں کی پرفارمنس اور اداؤں کے چرچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارجنٹینا نے فیفا ورلڈکپ فائنل میں فرانس کو شکست دے دی

فائنل میچ سے قبل منعقد کی گئی کپ کی اختتاحی تقریب میں بولی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے اسپین کے سابق کپتان ایکرکیسیاس کے ساتھ ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

دپیکا پڈوکون کسی بھی فٹ بال ورلڈ کپ یا ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کرنے والی نہ صرف پہلی بھارتی بلکہ پہلی جنوبی ایشیائی شخصیت بھی بنیں۔

انہوں نے ٹرافی کی تقریب رونمائی کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پیج پر بھی شیئر کی جب کہ ان کی ورلڈ کپ میں شرکت پر بھارت میں ان کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی کرتا رہا۔

دپیکا پڈوکون کسی بھی فٹ بال ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کرنے والی پہلی بھارتی بن گئیں—فوٹو: انسٹاگرام
دپیکا پڈوکون کسی بھی فٹ بال ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کرنے والی پہلی بھارتی بن گئیں—فوٹو: انسٹاگرام

ان کے علاوہ ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی نے بھی فیفا کے آفیشل گانے پر پرفارمنس کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔

پہلے خبریں تھیں کہ نورا فتیحی ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں جلوے بکھیریں گی، تاہم ایسا نہیں ہوسکا تھا لیکن 18 دسمبر کو وہ اختتامی تقریب میں لوگوں کے دل دھڑکاتی دکھائی دیں۔

نورا فتیحی نے ساتھی ڈانسرز کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے ’لائٹ دی اسکائے‘ پر دیسی اور عرب انداز میں رقص کیا۔

نورا فتیحی نے بھی اپنی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں دنیا کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ میں پرفارمنس کا موقع ملا۔

نورا فتیحی نے نیک خواہشات کرنے اور مبارک باد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ نورا فتیحی فٹ بال کپ کے آفیشل گانے ’لائٹ دی اسکائے‘ کا بھی حصہ تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024