• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

راجن پور: انڈس ہائی وے پر 2 بسوں میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

شائع December 19, 2022
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا — فوٹو: کنور فہیم

صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور کے قریب انڈس ہائی وے پر 2 مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

راجن پور انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثہ راجن پور میں شدید دھند کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق خوفناک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا، زخمیوں کو شاہ ولی اور تحصیل روجھان ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے میں متاثر بسوں میں سے ایک بس پشاور سے کراچی جارہی تھی جب کہ دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آرہی تھی کہ شدید دھند کے باعث دونوں آپس میں ٹکرا گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں شیر علی، محمد عمران، حاجی رفیق،کفایت اللہ، نادر بھٹو ،کاشف علی اور غلام شبیر شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے راجن پور کے قریب ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے ہدایت کی کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور زخمیوں کو علاج معالجےکی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے قریبی ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے ورثا کی تلاش اور میتوں کی منتقلی کے لیے بھی ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024