• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’بحث ختم، میسی عظیم ترین کھلاڑی‘ ، ٹوئٹر پر صارفین کی رائے

شائع December 19, 2022
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ پر شکست دے دی اور تیسری بار عالمی چیمپئن بن گیا۔

اس سے قبل ارجنٹینا 1978 اور 1986 میں دو بار فٹ بال ورلڈکپ جیت چکا ہے۔

اضافی وقت میں بھی مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ پر ہوا، فرانس صرف 2 گول کرپایا جبکہ ارجنٹینا نے 4 گول کیے، یوں پنالٹی شوٹ میں میسی کی ٹیم نے مقابلہ 2-4 سے جیتا۔

لیونل میسی ارجنٹینا کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے ورلڈکپ فائنل جیتنے میں بہترین کارکردگی دکھائی، جس کی بدولت تاریخ کے عظیم کھلاڑی (G.O.A.T ) کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا۔

فیفا نے ٹوئٹر صارفین سے سے سوال پوچھا کہ عظیم کھلاڑی کون ہے؟ جس پر صارفین نے ارجنٹینا کے لیونل میسی کی تصاویر کے ساتھ جوابات دیے۔

بعد ازاں، فیفا نے تاج کے ساتھ لیونل میسی کی تصویر شیئر کی۔

فیفا نے لکھا کہ یہ میچ کبھی نہیں بھلایا جاسکے گا، جس سے لوگوں کی اکثریت نے اتفاق کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے یہ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ کس کیمپ میں کھڑے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے منیجر حسن چیمہ نے لکھا کہ میسی کو عظیم کھلاڑی ثابت کرنے کے لیے ورلڈ کپ کی ضرورت تھی۔

انگلینڈ ہاکی ٹیم کی سابق کھلاڑی سیم کیوک نے کہا کہ یہ بحث ختم ہو گئی کہ میسی اور رونالڈو کے درمیان فٹ بال کا عظیم ترین کھلاڑی کون ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے لکھا کہ حقیقی معنوں میں میسی عظیم ترین کھلاڑی ہیں۔

دریں اثنا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ ایک ’شاندار ورلڈ کپ‘ تھا اور کائیلیان ایمباپے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ’ہیٹ ٹرک دیکھنا بہترین تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیفا ورلڈکپ کا اختتام کانٹے دار مقابلے سے ہوا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لیاری کے عوام کی جانب سے ارجنٹینا کو ورلڈکپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ارجنٹینا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کیا زبردست مقابلہ تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024