• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

تقریبا ڈیڑھ دہائی بعد ’اوتار‘ فلم کا سیکوئل ریلیز

شائع December 16, 2022
پہلی فلم 2009 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
پہلی فلم 2009 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

ہولی وڈ کے ایوارڈ یافتہ فلم ساز جیمز کیمرون کی 2009 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’اوتار‘ کی سیکوئل فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کو ریلیز کردیا۔

شہرہ آفاق اور تقریبا ایک دہائی تک دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز رکھنے والی ’اوتار‘ کی سیکوئل فلم کو 16 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا۔

’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کو متعدد ممالک میں ترجموں کے ساتھ پیش کیا گیا اور فلم کے پہلے ہی شوز کے سینما ہال فل دکھائی دیے۔

فلم میں فنٹیسی دنیا اور جنگلات سمیت سمندروں کی ایک ایسی دنیا کی دکھائی گئی ہے، جس کا سحر شائقین کو جکڑ لیتا ہے۔

اس بار پہلی فلم کے کردار اپنے خاندان کو بچانے کی جدوجہد کرتے دکھائی دیتے ہیں اور فلم کے کرداروں کو زیر آب زندگی گزارتے اور سمندری حیات پر سواری کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

’اوتار: دی وے آف واٹر‘ میں پہلی فلم کے تمام کرداروں کے علاوہ مزید نئے کردار بھی شامل کیے گئے ہیں اور نئی فلم میں کیٹ ونسلیٹ بھی دکھائی دیں۔

نئی فلم میں سام ورتھنگٹن، زوئی سلڈانا، گیووانی ریبیس اور سیگورنی ویور نے اپنے پہلے کردار ادا کیے ہیں۔

مذکورہ فلم کو پہلے 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر کورونا کی وبا آنے کے بعد اس کی ریلیز موخر کردی گئی تھی۔

مذکورہ فلم کی شوٹنگ کئی سالتک یورپ، افریقہ اور نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں جاری رہی اور اس میں بھی جیمز کیمرون نے پہلی فلم کی طرح جدید اور انوکھی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔

سیریز کی دوسری فلم کے بعد سیریز کی تیسری فلم بھی چند سال بعد ریلیز کی جائے گی، کیوں کہ فلم ساز پہلے ہی ’اوتار‘ کو ٹرائلوجی سیریز میں بنانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

جیمز کیمرون نے 2018 میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’اوتار‘ سیریز کو ٹرائلوجی کی صورت میں بنایا جائے گا، جس لیے پہلی ٹرائلوجی میں کم سے کم 5 فلمیں بنائی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ’اوتار‘ کی پہلی ٹرائلوجی 5 فلموں پر مشتمل ہوگی، جس کے لیے اس فلم کے 4 سیکوئل بنائے جائیں گے اور پہلی فلم مذکورہ ٹرائلوجی کا آغاز ہوگی۔

جیمز کیمرون نے وضاحت کی تھی کہ ’اوتار‘ کے سیکوئل کی کہانی پہلی فلم سے مختلف ہوگی اور اب اس سیریز کی فلمیں ایک خاندان کی طرح آگے بڑھیں گی۔

فلم ساز نے بتایا تھا کہ ’اوتار‘ کی پہلی ٹرائلوجی کے لیے مزید 4 سیکوئل بنائے جائیں گے، اور ہر فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوگی۔

سیکوئل فلم کے بعد ’اوتار تھری‘ کو 2024 جب کہ ’اوتار 4‘ کو 2026 اور ’اوتار 5‘ کو 2028 تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

جیمز کیمرون نے ’اوتار‘ کو 2009 میں ریلیز کیا تھا، جس نے دنیا بھر میں کمائی کے نئے ریکارڈز بناتے ہوئے ان کی 1999 کی فلم ’ٹائی ٹینک‘ کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

’اوتار‘ ایک دہائی تک یعنی 2019 تک دنیا کی ہر وقت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم رہی تھی مگر اس کے بعد اس کی کمائی کا ریکارڈ ’اوینجرز اینڈ گیم‘ نے توڑا تھا۔

اس سے قبل جیمز کیمرون کی فلم ’ٹائی ٹینک‘ ایک دہائی تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم رہی تھی، جسے 1999 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024