• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

وہ تین جوڑے جن کی طلاق کی افواہیں سال بھر گردش کرتی رہیں

شائع December 17, 2022
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سال 2022 میں کئی شوبز شخصیات نے شادیاں کیں تو کئی جوڑے ایک دوسرے سے الگ ہوئے، اسی دوران کئی ایسے جوڑے بھی تھے جن کی شادی ٹوٹنے کی افواہیں ہر ایک ہی زبان پر تھیں جس وجہ سے ایسی شخصیات کے مداح تَذَبْذُب کا شکار رہے۔

اس مضمون میں ہم ایسی چند معروف شخصیات کا ذکر کریں گے جن کے درمیان علیحدگی اور اختلافات سمیت ان کی طلاق کی افواہیں سال بھر گردش کرتی ہیں اور تاحال چہ مگوئیاں جاری ہیں مگر ان شخصیات نے باقاعدہ طور پر افواہوں کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا میں علیحدگی کی خبروں نے دونوں ملکوں میں تہلکہ مچا دیا، ہر چینل اور ہر اخبار میں یہ خبر شہ سرخیاں بن گئیں، لیکن اس مشہور جوڑی کی طرف سے تردید آئی، نہ ہی تصدیق کی گئی۔

صرف یہی نہیں بلکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ جوڑے کے درمیان طلاق کے لیے اب صرف کاغذی کارروائی مکمل ہونا باقی ہے۔

فوٹو: خلیج ٹائمز
فوٹو: خلیج ٹائمز

ابھی لوگ ان کی راہیں جدا ہونے کی خبروں میں الجھے ہی ہوئے تھے کہ وہیں اچانک سے دونوں ستاروں نے شو کرنے کا اعلان کر لیا، جس کا نام ”دی ملک مرزا شو“ تھا۔

اس شو کے بارے میں گلف نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ یہ شو کسی بھی طرح سے متنازع نہیں ہوگا اور اس کا مقصد ثقافتی محبت کو پھیلانا ہے۔

علیحدگی کی افواہوں کے درمیان پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی بیوی کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی۔

دوسری جانب نجی ٹی وی سے مختصر بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے طلاق کی خبروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں کو نظرانداز (اگنور) کریں۔

حال ہی میں شعیب ملک کی انسٹاگرام پروفائل کے بعد کہانی میں نیا موڑ آیا، دراصل شعیب ملک نے بائیو میں ثانیہ مرزا کا اکاؤنٹ ٹیگ کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ ایک سُپر وومن کے شوہر ہیں۔

ان خبروں میں کتنی حقیقت ہے اور کتنا فسانہ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

عروہ حسین فرحان سعید

فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان نومبر 2020 میں ابتدائی طور پر اختلافات ، بعد ازاں علیحدگی اور پھر طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں اور تب سے لے کر اب تک دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا تھا۔

بعد ازاں 18 اکتوبر 2022 کو دونوں کو ’ٹچ بٹن‘ فلم کی پروموشن کے دوران اکٹھے دیکھا گیا تھا۔

فوٹو: انسٹاگرام پروفائل
فوٹو: انسٹاگرام پروفائل

اختلافات اور طلاق کی خبروں کے درمیان اداکارہ عروہ حسین نے ایک انٹرویو میں فرحان سعید سے طلاق کے معاملے پر وضاحت دینے سے گریز کرتے ہوئے مبہم جواب دیا تھا کہ کیا لوگوں کے لیے یہ سب کچھ ناکافی ہے کہ وہ ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں؟

اگرچہ دونوں فلم کی پروموشن میں ایک ساتھ تھے لیکن دونوں کو ایک دوسرے سے محتاط رویہ اختیار کرتے دیکھا گیا، جس وجہ سے ان کے درمیان اختلافات کی چہ مگوئیاں بھی ہوئیں۔

تاہم اب تک عروہ حسین اور فرحان سعید کی جانب اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی دونوں نے ان رپورٹس کی تصدیق یا تردید کی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ و ماڈل عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

سجل علی اور احد رضا میر

پاکستانی سپر اسٹارز احد رضا میر اور سجل علی نے 2 سال کی شادی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے کی خبریں آئی تھیں۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبر سُن کر ان کے مداح اور انٹر نیٹ صارفین رنجیدہ نظر آئے۔

دونوں کے درمیان اس وقت اختلافات کی خبریں زور پکڑ گئیں جب کہ احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی۔

فوٹو: انسٹاگرام پروفائل
فوٹو: انسٹاگرام پروفائل

دونوں اداکاروں کے درمیان بڑھتی ہوئی دوری کا اندازاہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مداحوں کی جانب سے ان کی شادی کے متعلق بہت سی قیاس آرائیاں کی گئیں تھیں۔

بعد ازاں سجل علی نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر اپنا نام سجل احد میر سے بدل کر سجل علی کر دیا تھا، اسی اثنا میں غیر مصدقہ رپورٹس آنے کے بعد سے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار بھی کیا۔

اسی دوران یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ قانونی طور پر طلاق ہو چکی.

تاہم اِن خبروں پر بھی باقاعدہ طور پر سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024