• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کین ولیمسن نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی، ساؤتھی نئے قائد مقرر

شائع December 15, 2022
2016 میں کپتانی سنبھالنے کے بعد کین ولیمسن نے 40 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کی — فوٹو: رائٹرز، ٹوئٹر
2016 میں کپتانی سنبھالنے کے بعد کین ولیمسن نے 40 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کی — فوٹو: رائٹرز، ٹوئٹر

نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جب کہ ان کی جگہ ٹِم ساؤتھی نے بطور نئے قائد ذمہ داری سنبھال لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز ’ کی خبر کے مطابق فیصلے کا اعلان نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے آج کیا گیا ہے۔

2016 میں کپتانی سنبھالنے کے بعد کین ولیمسن نے 40 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کی، ان 40 میچز میں سے 22 میں ٹیم کو فتح حاصل ہوئی، 10 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 8 مقابلے بے نتیجہ رہے۔

ان کی زیر قیادت نیوزی لینڈ نے 2021 میں افتتاحی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

کین ولیمسن نے کہا کہ میرے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیل کا بہترین فارمیٹ ہے اور میں طویل دورانیے کے فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کرنے کے چیلنجز سے لطف اندوز ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی کا میدان کے اندر اور باہر اضافی دباؤ ہوتا ہے اور اپنے کیریئر کے اس مرحلے پر میں سمجھتا ہوں کہ اس فیصلے کا یہ صحیح وقت ہے۔

ان کہنا تھا کہ وہ وائٹ بال کرکٹ میں نیوزی لینڈ ٹیم کی کپتانی کرتے رہیں گے اور تینوں فارمیٹس میں کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

2017-21 کے درمیان 22 ٹوئنٹی 20 عالمی میچوں میں کپتانی کرنے والے ٹیم ساؤتھی رواں ماہ کے شروع میں پاکستان میں شروع ہونے والی 2 میچوں پر مشتمل سیریز میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹیم ساؤتھی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ چند روز بہت غیر حقیقی رہے ہیں اور یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ سے پیار ہے، اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ چیلنج درپیش ہوتا ہے، اس فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کا موقع ملنے پر بہت پرجوش ہوں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا ہے اور اسپنر ایش سودھی کی کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ میں 4 سال قبل کھیلے گئے میچ کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے لیے آخری ٹیسٹ میچ 2020 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے والے بلے باز گلین فلپس کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ (عدم دستیابی) اور کائل جیمیسن (کمر کی تکلیف) کے باہر دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ: ٹم ساؤتھی (کپتان)، مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، ڈیون کونوے، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، ایش سودھی، بلیئر ٹکنر، نیل ویگنر، کین ولیمسن اور ول ینگ

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024