• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am

فیفا ڈائری (27واں دن): ’یقیناً فرانس اور ارجنٹینا کا میچ بہت مزے کا ہوگا‘

شائع December 15, 2022

اس سلسلے کی بقیہ اقساط یہاں پڑھیے۔


کل کے میچ کے بعد اس سال کے فیفا ورلڈ کپ کی دونوں فائنلسٹ ٹیمیں سامنے آگئی ہیں۔ یقیناً فرانس اور ارجنٹینا کا میچ بہت مزے کا ہوگا۔

یہ دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ جب ورلڈ کپ میں مدمقابل آئی تھیں تو اس میچ کو بھی میں نے کور کیا تھا وہ میچ 3-4 سے فرانس جیت گیا تھا۔

لیکن پہلے ذکر کرلیتے ہیں کل کے دن کے آغاز کا۔ پرسوں کی تھکان اور دیر تک ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا انتظار کرنے کی وجہ سے کل کی صبح دیر سے ہی ہوئی۔

میں کل دن 12 بجے سو کر اٹھا۔ میں نے اب تک میسی پر کوئی تفصیلی اسٹوری نہیں کی تھی تو وہ بھی لکھنی تھی۔ مجھے خوشی ہوئی کہ میں وہ لکھی اور شاید اچھی ہی لکھی۔ وہ الگ بات ہے کہ اسے لکھنے میں 12 بجے سے شام کے ساڑھے 5 بج گئے۔

وہ اسٹوری کرنے کے بعد میں نے فرانس پر توجہ دی۔ فرانس ایک ایسی ٹیم ہے جس کے میں نے کافی سارے میچ کور کیے ہیں۔ پچھلے اور اس سے پچھلے ورلڈ کپ میں بھی میں نے اس کے میچ کور کیے اور شاید یہ مجھے کچھ پسند بھی ہے۔ گزشتہ ورلڈ کپ میں بھی اس ٹیم نے کمال کھیل پیش کیا تھا۔ یہ ایک ایسی ٹیم ہے جسے جیتنا آتا ہے اور جسے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔

کل مراکش کی ٹیم بھی اچھی تھی اور انہوں نے بہت اچھا کھیلا بھی لیکن سچی بات یہ ہے کہ اگر مراکش کی ٹیم فائنل میں ہوتی تو فائنل اتنا مزے کا نہ رہتا جتنا ابھی ہے۔ ظاہر ہے کہ فرانس اور ارجنٹینا دو بڑی ٹیمیں ہیں اور فائنل میں مقابلہ برابر کا ہوگا۔

مراکش اور فرانس کا میچ کور کرتے ہوئے— تصویر: لکھاری
مراکش اور فرانس کا میچ کور کرتے ہوئے— تصویر: لکھاری

گزشتہ ورلڈکپ میں ان دونوں ٹیموں کا راؤنڈ آف 16 میں روس کے شہر کازان میں میچ ہوا تھا۔ اس میچ کو کور کرنے میں اپنے 2 دوستوں کے ساتھ ماسکو سے کازان گیا تھا۔ ہم نے ماسکو سے کازان کے لیے ایک ٹیکسی لی تھی۔ وہ سفر مجھے ابھی بھی یاد ہے کیونکہ مجھے بہت اچھی سیٹ ملی تھی۔ پھر وہ میچ بھی بہت اچھا ہوا تھا جس میں زبردست گول ہوئے تھے۔

اس میچ میں کلین مباپے نے بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور جلوہ دکھایا تھا۔ ویسے مجموعی طور پر بھی فرانس کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا تھا اور فرانس 2-4 سے میچ میں آگے تھا، پھر ارجنٹینا نے آخر میں ایک گول کیا لیکن اس کے بعد ورلڈ کپ جیتنے کا میسی کا خواب وہیں ختم ہوگیا۔

   میڈیا سیٹنگ سے میچ کا منظر — تصویر: لکھاری
میڈیا سیٹنگ سے میچ کا منظر — تصویر: لکھاری

یہی وجہ ہے کہ اتوار کو کھیلا جانے والا فیفا ورلڈ کپ فائنل بہت مزے کا ہوگا، ممکن ہے کہ ارجنٹینا کی ٹیم ماضی کی اس شکست کا بدلہ بھی لے لے۔

بہرحال کل جب میچ ختم ہوا تو اسٹوری فائل کرنے کی ڈیڈ لائن بہت نزدیک تھی تو جلدی جلدی اسٹوری فائل کی، مکسڈ زون اٹینڈ کیا اور ایک بار پھر گھر آتے آتے صبح کے 5 بج گئے۔

عمید وسیم

عمید وسیم ڈان اخبار میں اسپورٹس کے شعبے کے نگران ہیں، فٹبال سے شغف رکھتے ہیں اور ایک دہائی سے زائد عرصے سے فٹبال کور کررہے ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Adeel Azhar Dec 15, 2022 11:27pm
Let's agree to disagree. The way Morocco played professionally all over the World Cup, the final would be equally interesting. In any case, all the best to Argentina, and I wish you to see winning the WC.
Saadia Mesti Dec 18, 2022 12:06pm
the presence of morocco in the final would mean a lot to Moroccans and Muslim world.

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024