قطر میں فیفا ورلڈکپ ہونے کا یہی فائدہ ہے کہ تمام اسٹیڈیم قریب قریب ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں نے بھی تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والا میچ کور کرنے کا سوچا۔
اب تک جتنے بھی میچ کور کیے ہیں وہ اچھے ہی تھے اس وجہ سے اب اپنے انتخاب پر بھروسہ ہونے لگا ہے۔ اسی لیے میں کروشیا اور برازیل کا میچ دیکھنے گیا اور برازیل کی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔
اگر ایران کل کا میچ جیت جاتا تو یہ زیادہ بڑی خبر ہوتی، خصوصاً اس وقت کہ جب ایران اندرونی مسائل کا شکار ہے، اگر ایران پہلی بار راؤنڈ آف 16 میں رسائی حاصل کرلیتا تو حالات کچھ مختلف ہوتے۔