• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’میرا دل یہ پکارے آجا‘ فیم گرل نے ماڈلنگ شروع کردی

شائع December 14, 2022
لوگوں نے ٹک ٹاکر کو تنقید کا نشانہ بنایا—فوٹو: انسٹاگرام
لوگوں نے ٹک ٹاکر کو تنقید کا نشانہ بنایا—فوٹو: انسٹاگرام

لتا منگیشکر کے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر شادی کی تقریب میں ڈانس کرکے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر عائشہ نے وائرل ہونے کے بعد ماڈلنگ بھی شروع کردی۔

ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو نے اکتوبر کے آخر میں ایک شادی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ریمکس پر منفرد انداز میں ڈانس کرکے جہاں شادی کی تقریب میں شامل مہمانوں کو محظوظ کیا، وہیں ان کی ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔

ان کی مذکورہ ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی سراہا گیا اور کئی ٹک ٹاکرز ان کی نقل اتارتی دکھائی دیں جب کہ ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر لڑکے بھی ڈانس کرتے دکھائی دیے۔

ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بولی وڈ کی کوئین ڈانسر مادھوری ڈکشٹ، کترینہ کیف، صبا فیصل، حمیمہ ملک اور دیگر شخصیات نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس ویڈیوز بنا کر شیئر کی تھی، جنہیں لوگوں نے کافی سراہا تھا۔

گانے کی ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے کے بعد اب عائشہ نے ماڈلنگ بھی شروع کردی اور ان کےتازہ برائیڈل شوٹ پر لوگوں نے رد عمل دیتے ہوئے ان کے فوٹوشوٹ کے میک اپ پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

عائشہ عرف مانو نے برائیڈل شوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

ان کے فوٹوشوٹ کی تصاویر کو فوٹوشوٹنگ کمپنی نے بھی شیئر کیا، جہاں لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ٹک ٹاکر پر تنقید کی۔

علاوہ ازیں ان کے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز کو میک اپ آرٹسٹ میرب کے انسٹاگرام پیج پر بھی شیئر کیا گیا۔

عائشہ نے برائیڈل ڈریس میں ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر بھی پرفارمنس کی جب کہ انہیں ایک اور لتا منگیشکر کے گانے پر پرفارمنس میں بھی دکھایا گیا۔

مذکورہ برائیڈل شوٹ سے قبل بھی عائشہ چند تشہیری منصوبوں میں ماڈلنگ کر چکی ہیں جب کہ جلد ہی ان کا ایک گانا بھی ریلیز ہونے والا ہے۔

لوگوں نے عائشہ کے برائیڈل شوٹ پر تنقید کرتے ہوئے انہیں دراز کی دپیکا پڈوکون بھی قرار دیا جب کہ لوگوں نے ان کے میک اپ اور لباس پر انہیں نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’چڑیل‘ تک قرار دیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024