• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

برہنہ فوٹوشوٹ کروانے پر ماڈل ایمل خان کو تنقید کا سامنا

شائع December 14, 2022
ماڈل کے خلاف نامناسب زبان بھی استعمال کی گئی—فوٹو: انسٹاگرام
ماڈل کے خلاف نامناسب زبان بھی استعمال کی گئی—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی میں ’ماڈل آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ جیتنے والے ایمل خان کو حال ہی میں بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی طرح برہنہ فوٹوشوٹ کروانے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایمل خان سے قبل جولائی 2022 میں رنویر سنگھ نے ’پیپر میگزین‘ کے لیے عریاں فوٹوشوٹ کروایا تھا، جس پر ان کے خلاف خواتین کے جذبات مجروح کرنے سمیت ملک میں فحاشی پھیلانے کے مقدمات بھی دائر کرائے گئے تھے۔

بھارتی اداکار کی طرح پاکستانی نوجوان ماڈل ایمل خان پر بھی برہنہ فوٹوشوٹ کروانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جب کہ ان کے عمل کو فحاشی قرار دیا جا رہا ہے۔

ایمل خان کے بے لباس فوٹوشوٹ کی تصاویر ابتدائی طور پر فیشن اور سلیبرٹی فوٹوگرافر احسن خان نے شیئر کیں، جن میں ماڈل کو لباس کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹوشوٹ کے دوران ایمل خان نے مختلف طریقوں سے تصاویر بنوائیں، جن میں انہیں لباس کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے۔

ماڈل نے تمام تصاویر بے لباس بنوائیں—فوٹو: انسٹاگرام
ماڈل نے تمام تصاویر بے لباس بنوائیں—فوٹو: انسٹاگرام

ایمل خان کی تصاویر سامنے آنے کے بعد وہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے عمل کو فحاشی قرار دیا۔

لوگوں نے ان کے فوٹوشوٹ پر تنقید کرتے ہوئے مغفرت کی دعائیں مانگنے سمیت ان کے عمل کو فتنہ پھیلانے کا آغاز بھی قرار دیا۔

کئی لوگوں نے ماڈل کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کرتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا جب کہ ایسے صارفین نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایمل خان کو ان فالو کردیں۔

کچھ لوگوں نے کمنٹس کیے کہ پاکستانی شوبز شخصیات کو پیسے دے کر ان سے کوئی بھی کام کروالیں وہ خوشی سے کریں گے، انہیں عزت سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔

لوگوں نے ماڈل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے ماڈل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ

بعض صارفین نے انہیں چھوٹا رنویر سنگھ بھی قرار دیا جب کہ کچھ لوگوں نے سوالات اٹھائے کہ برہنہ فوٹوشوٹ کروانا کس طرح کا آرٹ ہے اور یہ کس طرح کی فوٹوگرافی ہے؟

اگرچہ ایمل خان کی تصاویر فوٹوگرافر نے شیئر کیں اور اسے دیگر سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیں، تاہم اپنی تصاویر کو ماڈل نے خود شیئر نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024