• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کو چھپانے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

شائع December 14, 2022
رجسٹرار آفس نے 20 دسمبر کو کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی— فائل فوٹو: اے پی
رجسٹرار آفس نے 20 دسمبر کو کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی— فائل فوٹو: اے پی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست 20 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری محمد ساجد کی درخواست پر عمران خان نااہلی کیس 20 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے جس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے 20 دسمبر کو کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ بھی جاری کردی۔

خیال رہے کہ عدالت نے شہری محمد ساجد کی درخواست پر عمران خان، الیکشن کمیشن، وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

قبل ازیں شہری کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عمران خان نے اپنے بچوں کی تفصیلات میں 2 بچوں کا ذکر کیا جبکہ ایک کی معلومات چھپائیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت کاغذاتِ نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت بطور رکنِ اسمبلی نااہل قرار دے۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا، تاہم گزشتہ سماعت میں عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری ساجد محمود کی درخواست پر عمران خان، الیکشن کمیشن اور وفاق کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کیا تھا۔

نوٹس میں تمام فریقین سے مذکورہ درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق 2 ہفتےکے اندر اندر جواب طلب کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024