• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

فٹ بال ورلڈکپ: کروشیا کو شکست دے کر ارجنٹینا فائنل میں پہنچ گیا

شائع December 14, 2022
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں میسی کی ارجنٹینا کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کروشیا کو 0-3 سے شکست دے کر پانچویں بار ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

اس سے قبل ارجنٹینا آخری بار 2014 میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا تھا تاہم اسے فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، آخری بار ارجنٹینا کی ٹیم نے 1986 میں ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کے کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی نے ایک بار پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 ویں منٹ پلنٹی کک پر گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1کی برتری دلا دی۔

بعد ازاں، جولین الواریز نے 39 ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے ارجنٹینا کی جیت کے امکان کو روشن کر دیا۔

پہلے ہاف کے اختتام تک ارجنٹینا کو 0-2 کی برتری حاصل کی۔

دوسرے ہاف میں کروشیا نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہ مل سکی۔

ارجینٹینا کے کھلاڑی جولین الواریز نے 69 ویں منٹ میں اپنا دوسرا اور اپنی ٹیم کا تیسرا گول کر دیا۔

کروشیا کی ٹیم باوجود کوششوں کی کوئی گول اسکور نہ کرسکی، اس طرح ارجینٹینا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کروشیا کو شکست دے کر فٹ بال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں جگہ بنالی۔

یاد رہے کہ ارجنٹینا نے 1978 اور 1986 میں دو بار فٹ بال ورلڈ کپ کا چیمپئن رہ چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024