• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

تاجکستان کے صدر دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

شائع December 13, 2022
پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں — فائل فوٹو: رائٹرز
پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں — فائل فوٹو: رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف کے دعوت نامے پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن 14 دسمبر کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تاجکستان کے صدر، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں۔

پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور غیر معمولی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر خیالات یکساں ہیں۔

وسطی ایشیا میں تاجکستان، پاکستان کا قریبی ہمسایہ ملک ہے، دونوں ممالک کے درمیان محض واخان راہداری واقع ہے، یہ قربت تاجکستان کو وسطی ایشیا میں پاکستان کا ایک اہم شراکت دار بناتی ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ دو روزہ دورے کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی روابط پر تبادلہ خیال ہوگا اور کئی دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ کہ توقع ہے کہ تاجک صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور بڑھتی ہوئی جیو اکنامک پارٹنرشپ کو مزید تقویت ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024