• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: پیسوں پر جھگڑا، خاوند نے مبینہ طور پر اہلیہ کو چوتھی منزل سے دھکا دے دیا

شائع December 11, 2022 اپ ڈیٹ December 12, 2022
کراچی میں خاوند نے چوتھی منزل سے اہلیہ کے دھکا دے دیا —فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
کراچی میں خاوند نے چوتھی منزل سے اہلیہ کے دھکا دے دیا —فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

کراچی کے علاقے رسالا میں چند پیسوں کے عوض خاوند نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو عمارت کی چوتھی منزل سے دھکا دے دیا، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

رسالا پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) امین سولنگی نے کہا کہ گشت کے دوران انہیں خاتون کو عمارت سے دھکا دے کر گرانے کی اطلاع ملی، وہ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ چاند بی بی روڈ پر لیڈی ڈفرن ہسپتال کے قریب ایک رہائشی عمارت سے 21 سالہ مریم گر کر جاں بحق ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے جوڑے کے درمیان واقعے سے پہلے جھگڑے کی آواز سنی تھی۔

پولیس نے متوفی کے خاوند محمد عادل کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق جس نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے چند پیسوں پر جھگڑے کے بعد اپنی اہلیہ کو عمارت کی بالکونی سے دھکا دیا۔

پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرنے والے ملزم نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ اس نے گزشتہ رات اپنی اہلیہ کو 15 سو روپے دیے تھے اور صبح کو جب اس نے پیسے مانگے تو اہلیہ نے 12 سو روپے دیے جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران سخت لہجہ اختیار کرنے کے بعد خاوند نے اپنی اہلیہ کو عمارت سے نیچے دھکا دے دیا اور سر پر شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، لاش کو طبی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ ایک چار سالہ بیٹے کی والدہ بھی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024