• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مراکش پہلی مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں، پرتگال باہر

شائع December 10, 2022
مراکش نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی—فوٹو: رائٹرز
مراکش نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی—فوٹو: رائٹرز
مراکش کے یوسف النیصری نے واحد گول کیا—فوٹو: رائٹرز
مراکش کے یوسف النیصری نے واحد گول کیا—فوٹو: رائٹرز
مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی—فوٹو: رائٹرز
مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی—فوٹو: رائٹرز

مراکش نے شان دار کھیل کے ذریعے کرسٹیانورونالڈو کی ٹیم پرتگال کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کی اور افریقہ کی پہلی ٹیم بن گئی۔

پرتگال کی ٹیم کوارٹر فائنل جیسے اہم میچ میں شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر میدان میں اتری اور اس کا فائدہ مراکش کی ٹیم نے بھی بھرپور اٹھایا۔

الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دلچسپ مقابلہ ہوا اور پہلے ہاف کے ابتدائی 42 منٹ تک دونوں ٹیمیں گول کرنے کی کوشش میں ناکام رہیں۔

مراکش کی جانب سے یوسف النصری نے 42 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہا۔

دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوا تو پرتگال نے رونالڈو کو بھی میدان میں اتارا اور کھیل میں مزید تیزی آئی اور پرتگال نے گول کرنے کے لیے کئی حملے کیے لیکن مراکش کے گول کیپر نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کئی گول ناکام بنائے۔

دوسری جانب مراکش نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور گول کے مواقع بنائے۔

پرتگال نے 70 منٹ کے کھیل کے بعد ٹیم مزید دو تبدیلیاں کیں، رافیل لیاؤ اور ویٹنہا کو میدان میں بلایا گیا جبکہ راموس اور اوٹیویو کو میدان سے باہر جانا پڑا۔

اس سے قبل مراکش نے النیصر اور عمل اللہ کو باہر بلایا اور بینوئن اور چیدیرا کو ان کے متبادل کے طور پر بھیج دیا۔

مقررہ وقت کے آخری منٹ میں رونالڈو نے زور دار شاٹ مار کر گول کرنے کی کوشش کی لیکن مراکش کے گول کیپر نے روک لی تاہم وہ پہلی کوشش میں بال پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر پائے تھے لیکن فوراً بعد بال کو اپنے شکنجے میں لیا۔

میدان میں مراکش کے حامیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا اور اپنی ٹیم کے حق میں مسلسل نعرے لگا رہے تھے۔

اضافی وقت کے شروع میں مراکش کو بڑا نقصان اس وقت پہنچا جب فاؤل کرنے پر اہم کھلاڑی چیدیرا کو میچ میں دوسرا یلو کارڈ ملا اور ریفری نے انہیں میدان بدر کردیا۔

مراکش نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ پرتگال کا مقابلہ کیا اور میچ 0-1 سے جیت کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی براعظم افریقہ کی پہلی ٹیم کا اعزاز بھی مراکش نے حاصل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024