• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

رضا ربانی کا ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی پی ٹی آئی کی پالیسی کی تحقیقات کا مطالبہ

شائع December 10, 2022
رضا ربانی نے کہا کہ  قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی جائے—فائل فوٹو: اے ایف پی
رضا ربانی نے کہا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی جائے—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق دور حکومت میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر پاکستان تحریک انصاف کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کےساتھ مذاکرات کی پالیسی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پچھلی حکومت نے ٹی ٹی پی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدام سے متعلق اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات کا حل تلاش کرنے کے لیے پارلیمانی انکوائری کرائی جائے۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ مشترکہ اجلاس بلا کردونوں ایوانوں سے مساوی نمائندگی کی حامل 8 رکنی کمیٹی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی جائے اور اس کے قوانین میں ترمیم بھی کی جائے۔

سینیٹ میں پیش کی گئی نیکٹا رپورٹ پر بات کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر قومی سلامتی کی پالیسی کے فیصلے ملک کے لیے تباہی کا باعث بنے۔

انہوں نے کہا کہ نیکٹا کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کالعدم جماعت تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے سے طالبان کی حوصلہ افزائی ہوئی جس کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024