• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پُرتشدد مظاہروں پر پھانسی، عالمی برادری کا ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

شائع December 10, 2022
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

یورپی یونین نے ایران میں جاری پُرتشدد مظاہروں کے دوران پھانسی کی پہلی سزا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کے باعث مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کا کہنا ہے کہ 23 سالہ محسن شکاری کو ایک انقلابی عدالت کی جانب سے جمعرات 8 دسمبر کی صبح پھانسی دے دی گئی تھی۔

ایران کے اس اقدام کے بعد عالمی برادری سمیت یورپی یونین نے پھانسی کی سزا دینے کی شدید مذمت کی تھی۔

مظاہرین کو دی جانے والی سخت سزاؤں کے خلاف برطانیہ نے گزشتہ روز ایران کے اہم عہدیداروں سمیت 30 شخصیات اور اداروں پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین یوکرین کے خلاف روس کو ڈرون طیارے فراہم کرنے اور مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن پر مزید پابندیاں عائد کرےگا۔

12 دسمبر کو برسلز میں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پابندیوں پر باضابطہ طور پر دستخط کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024