• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کے ایم سی آج سے پارکنگ فیس وصول نہیں کرے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی

شائع December 9, 2022
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا ہے کہ کے ایم سی آج سے پارکنگ فیس وصول نہیں کرے گا —فائل فوٹو: فہیم صدیقی/ وائٹ اسٹار
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا ہے کہ کے ایم سی آج سے پارکنگ فیس وصول نہیں کرے گا —فائل فوٹو: فہیم صدیقی/ وائٹ اسٹار

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) آج سے پارکنگ فیس وصول نہیں کرے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن کی صدارت میں محکمہ جاتی سربراہان کا اجلاس ہوا جہاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کے ایم سی، آج سے پارکنگ وصول نہیں کرے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ پارکنگ کے تمام عملےکو ہٹایا جائے اور نیلامی ہونے تک تمام پارکنگ مفت ہوگی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے فیصلہ کیا کہ کے ایم سی کے افسران و عملہ کسی قسم کی پارکنگ یا کوئی دوسرا ٹھیکہ نہیں چلائیں گے۔

ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر، سفاری پارک اور کے ایم سی کے پارکوں میں جو ٹھیکے ملازمین چلا رہے ہیں انہیں آج سے بند کر دیا جائے، جبکہ ایک ہفتے میں کے ایم سی کی دکانوں کے کرائے بڑھا دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کراچی کی 28 بڑی سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے جبکہ کے ایم سی کی تمام نرسریوں سے پودے نکال کر سڑکوں کے درمیان گرین بیلٹ پر لگائے جائیں۔

ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے کہا کہ پیڈسٹرین برج فوری درست کیے جائیں اور بھوسہ منڈی کی فوری نیلامی کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نجی مذبح خانہ چلانے کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ لینڈ ڈپارٹمنٹ تمام جائیدادوں اور مکانات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرے، جبکہ اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ کا بھی تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم سی بغیر نیلامی شدہ سائٹس سے پارکنگ فیس وصول نہیں کرے گی، جن پارکنگ سائٹس کی نیلامی نہیں ہوئی ان سائٹس کی فوری نیلامی کی جائے اور ایسی تمام جگہوں کی فوری نیلامی کی جائے جو کے ایم سی کے افسران و ملازمین چلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 28 بڑی سڑکوں کی فوری مرمت شروع کی جائے اور ان سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس بھی درست کی جائیں۔

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ نیک نیتی، محنت، لگن اور خدمت کے جذبے سے کام کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024