• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

این بی پی اسنوکر چیمپیئن شپ اسجد کے نام

شائع August 28, 2013

این بی پی اسنوکر چیمپیئن شپ میں شکست سے دوچار ہونے والے ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف شاٹ کھیلتے ہوئے۔ فائل فوٹو

کراچی: اسجد اقبال نے عالمی چیمپئن محمد آصف کو اعصاب شکن مقابلے میں 8-7 فریمز سے شکست دے کر پانچویں این بی پی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

منگل کو کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں عالمی چیمپئن محمد آصف کا مقابلہ اسجد اقبال سے تھا، دونوں کیوئسٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے اسجد اقبال کا ساتھ دیا۔

اسجد نے آصف کو بیسٹ آف 15 فریمز میں 7 کے مقابلے میں 8 فریمز سے زیر کر کے این بی پی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پہلے تین فریمز میں اسجد اقبال نے آصف کے خلاف 66-10، 82-35 اور 66-65 سے کامیابی حاصل کی تاہم آصف نے شاندار انداز میں کم بیک کرتے ہوئے چوتھے اور پانچویں فریمز میں بالترتیب 72-49 اور 123-0 فریمز سے کامیابی سمیٹ کر مقابلہ 3-2 فریمز کر دیا۔

اسجد نے چھٹا فریم 66-57 سے جیت کر 4-2 فریمز کی برتری حاصل کی لیکن آصف نے اس مرتبہ ناقابل یقین کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں فریمز جیت کر اسجد کے خلاف برتری حاصل کر لی۔

آصف نے ساتویں، آٹھویں اور نویں فریمز میں بالترتیب 82-58 اور 92-14 اور 68-60 سے کامیابی سمیٹی۔

دوسری جانب اسجد نے بھی ہمت نہ ہاری اور اگلا فریم 83-40 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ آصف نے 11 واں فریم 6-50 سے جیت کر ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کی لیکن اگلے فریم میں اسجد نے 75-48 سے کامیابی حاصل کر کے حساب پھر برابر کر دیا۔

تیرہویں فریم میں آصف 57-36 سے فتح یاب رہے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر اسجد پر بازی حاصل کر لی لیکن اسجد نے آخر تک اعتماد سے کھیل پیش کیا اور اگلے دونوں فریمز میں 64-25 اور 67-40 سے فتح حاصل کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024