• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فٹبال ورلڈ کپ: مراکش پنالٹی کک پر اسپین کو شکست دے کر پہلی مرتبہ کوارٹرفائنل میں

شائع December 6, 2022
مراکش کے گول کیپر نے شان دار کارکردگی دکھائی—فوٹو: رائٹرز
مراکش کے گول کیپر نے شان دار کارکردگی دکھائی—فوٹو: رائٹرز

مراکش نے فٹ بال ورلڈ کپ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق چمپیئن اسپین کو پنالٹی کک پر 0-3 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ کوارٹرفائنل تک رسائی کی۔

قطر کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی جہاں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اسپین کی ٹیم نے گول کرنے کی بڑی کوششیں کیں لیکن مراکش کے زبردست دفاع نے ان کی ہر کوشش ناکام بنائی اور میچ مقررہ وقت تک بے نتیجہ رہا۔

دونوں ٹیموں ایک،ایک یلو کارڈ بھی ملا، اسپین کے کھلاڑیوں نے 14 اور مراکش کے کھلاڑیوں کی جانب سے 15 فاؤل کیے گئے۔

اسپین کے کھلاڑیوں نے مقررہ وقت تک گول کرنے کے بڑے اچھے مواقع بنائے لیکن اس کو گول میں بدلنے میں ناکام رہے جبکہ مراکش کی ٹیم بھی پیچھے نہیں رہی۔

دونوں ٹیموں کے گول کیپرز نے بھی شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اور پنالٹی کک کے دوران بھی گول کیپرز کا کھیل بہترین رہا۔

اسپین اور مراکش کے درمیان کھیل مقررہ وقت تک 0-0 سے برابر رہا، جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا لیکن 120 منٹ کے کھیل میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

کوارٹرفائنل میں جگہ بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کو 5،5 پنالٹی کک دیے گئے اور مراکش کی جانب سے آغاز کردیا گیا۔

مراکش کی جانب سے ابتدائی دونوں گول کیے گئے جبکہ اسپین کا کھلاڑی پہلا گول پوسٹ نہیں کرسکا جبکہ اگلے دونوں مراکش کے گول کیپر نے روک دیا۔

مراکش نے ابتدائی 3 پنالٹی میں سے 2 گول کیے، جس کے بعد مراکش کے لیے چوتھا گول اسپین کے شہر میڈرڈ میں پیدا ہونے والے اشرف حکیمی نے کیا اور اسپین کو ورلڈ سے باہر کردیا۔

اشرف حکیمی کے فیصلہ کن گول نے مراکش کو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچایا اور رواں ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بھی بن گئی ہے۔

اس سے قبل کیمرون کی ٹیم 1990 میں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی تھی۔

مراکش کے کھلاڑیوں نے جیت کے بعد سجدہ شکربجالایا—فوٹو: رائٹرز
مراکش کے کھلاڑیوں نے جیت کے بعد سجدہ شکربجالایا—فوٹو: رائٹرز

مراکش کا اب کوارٹرفائنل میں مقابلہ پرتگال اور سوئٹزرلینڈ میں سے کسی ایک کے ساتھ ہوگا، جو ناک آؤٹ مرحلے کے آخری میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

مراکش کا کوارٹر فائنل میں میچ 10 دسمبر کو ہوگا۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کا پہلا میچ 9 دسمبر کو کروشیا اور برازیل کے درمیان ہوگا، دوسرا کوارٹرفائنل نیدرلینڈز اور ارجنٹینا کے درمیان 10 دسمبر کو ہوگا۔

مراکش کے آخری کوارٹرفائنل 11 دسمبر اتوار کو انگلینڈ اور فرانس جیسی ٹورنامنٹ کی دو مضبوط ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024