• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

مادھوری کے بعد صبا فیصل کی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس ویڈیو وائرل

شائع December 6, 2022
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک کی شوبز شخصیات گزشتہ ماہ نومبر میں لتا منگیشکر کے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر شادی کی تقریب میں ڈانس کرکے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر عائشہ کے نقش قدم پر چلنے لگیں۔

ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو نے اکتوبر کے آخر میں ایک شادی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ریمکس پر منفرد انداز میں ڈانس کرکے جہاں شادی کی تقریب میں شامل مہمانوں کو محظوظ کیا، وہیں ان کی ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔

ان کی مذکورہ ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی سراہا گیا اور کئی ٹک ٹاکرز ان کی نقل اتارتی دکھائی دیں جب کہ ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر لڑکے بھی ڈانس کرتے دکھائی دیے۔

ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حال ہی میں بولی وڈ کی کوئین ڈانسر مادھوری ڈکشٹ نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس ویڈیو بنا کر شیئر کی تھی، جسے لوگوں نے کافی سراہا۔

مادھوری ڈکشٹ کے بعد اداکارہ کترینہ کیف نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر اپنی پرفارمنس کی ویڈیو بنا کر شیئر کی، جسے مداحوں نے کافی سراہا۔

ان کی دیکھا دیکھی پاکستان کی سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

صبا فیصل نے حال ہی میں کسی رشتے دار کی شادی میں شرکت کے دوران ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جسے لوگوں نے جہاں سراہا، وہیں ان پر تنقید بھی کی گئی اور انہیں بڑھتی عمر کے طعنے بھی دیے گئے۔

صبا فیصل کی طرح اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جسے لوگوں نے سراہا۔

علاوہ ازیں شوبز شخصیات کے علاوہ دیگر عام افراد نے بھی ٹک ٹاکر عائشہ کے انداز کی طرز پر ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس پرفارمنس کرکے اپنی ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ERUM SIDDIQUI Dec 07, 2022 10:48am
پاکستانی کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ہندوستانی گانوں پررقص کشمیریوں کی دل آزاری ہے۔ اداکاروں کو تو گریز کرنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024