• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

لیام لیونگسٹن گھٹنے کی انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر

شائع December 5, 2022
انگلینڈ نے تاحال لیام لیونگسٹن کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا— فوٹو بشکریہ ای سی بی ویب سائٹ
انگلینڈ نے تاحال لیام لیونگسٹن کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا— فوٹو بشکریہ ای سی بی ویب سائٹ

انگلش آل راؤنڈر لیام لیونگسٹن گھٹنے کی انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق انگلش ٹیم کی انتظامیہ نے لیام لیونگسٹن دورہ پاکستان سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

29 سالہ آل راؤنڈر نے راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ میں ہی طویل دورانیے کی کرکٹ کا ڈیبیو کیا تھا البتہ جہاں دیگر بلے بازوں نے رنز کے انبار لگائے وہیں انہوں نے پہلی اننگز میں 9 اور دوسری اننگز میں صرف 7 رنز بنائے۔

میچ کے دوسرے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنہ زمین سے ٹکرانے کی وجہ سے وہ انجری کا شکار ہوئے تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں باؤلنگ بھی نہیں کی تھی۔

لیام لیونگسٹن ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہونے کے باعث چند ماہ قبل پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے بھی باہر ہو گئے تھے۔

انگلینڈ نے تاحال لیام لیونگسٹن کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا۔

پاکستان پہلے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ کی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 343 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہا ہے۔

گزشتہ روز انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ایک غیر معمولی جرات مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا اور پاکستان کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کو جیتنے کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا۔

انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستانی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے جہاں اس سے قبل اس نے 2005 کے دورہ پاکستان کے دوران آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹی 20 ٹیم نے 2 ماہ قبل ملک میں 7 میچ کھیلے تھے اور سیریز 4-3 سے اپنے نام کی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک ملتانمیں اور تیسراٹیسٹ میچ 17 سے 21 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024