• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فٹبال ورلڈ کپ: امریکا کو شکست، نیدرلینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

شائع December 4, 2022
نیدرلینڈز کوارٹرفائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی—فوٹو: رائٹرز
نیدرلینڈز کوارٹرفائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی—فوٹو: رائٹرز

قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ نیدرلینڈز نے امریکا کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے ناک آؤٹ مرحلے کا پہلا میچ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیدرلینڈز اور امریکا کے درمیان کھیلا گیا۔

نیدرلینڈز کی ٹیم نے امریکا کو 1-3 گول سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔

میچ کے 10 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے میمفس ڈیپے نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی تھی، جس کے بعد امریکا نے بھی گول کرنے کی کوششیں کیں لیکن مکمل طور پر ناکام رہے۔

میچ کے 45 ویں منٹ میں اضافی وقت کے دوران دیلے بلائنڈ نے دوسرا گول کیا اور ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔

امریکا کی جانب سے واحد گول اسٹرائیکر حاجی رائٹ نے 76 ویں منٹ میں کیا لیکن پہلے ہاف میں پہنچے والے نقصان کا ازالہ نہ کرسکے اور مقررہ وقت تک نیدرلینڈز کی برتری برقرار رہی۔

نیدرلینڈز کے لیے ڈینزل ڈمفرائز نے 81 ویں منٹ میں تیسرا گول کیا اور ٹیم کی جیت میں مہر ثبت کردی۔

نیدرلینڈز نے امریکا کو 1-3 سے شکست دے کر فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

خیال رہے کہ نیدرلینڈز کی ٹیم میزبان قطر کے ہمراہ گروپ اے میں تھی جہاں آخری میچ میں میزبان ٹیم کو 0-2 سے شکست دے کر سرفہرست 16 ٹیموں میں جگہ بنائی تھی۔

نیدرلینڈز کی ٹیم نے شکست کھائے بغیر 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ کی سرفہرست ٹیم کے طور پر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024