• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

برازیل کے فٹبال لیجنڈ پیلے کینسر کے عارضے کے باعث ہسپتال میں داخل

شائع December 3, 2022
پیلے کو رواں ہفتے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا—فوٹو: پیلے ٹوئٹر
پیلے کو رواں ہفتے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا—فوٹو: پیلے ٹوئٹر

برازیل کے فٹ بال لیجنڈ پیلے کو کینسر کے علاج کے دوران کیموتھراپی سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کردیا گیا۔

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق برازیلی اخبار فولہا ڈی ایس پاؤلو نے رپورٹ کیا کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا لیجنڈ فٹ بالر کو کیموتھراپی کے مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر درد کش ادویات دی جارہی ہیں۔

فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے 82 سالہ پیلے کو رواں ہفتے کینسر کے علاج کا جائزہ لینے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا اور بعد ازاں انفیکشن تشخیص ہوا۔

ساؤ پاؤلو میں پیلے کے منیجر اور البرٹ آئن اسٹائن ہسپتال کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز جاری کی گئی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پیلے کو دی گئی اینٹی بائیوٹک سے مثبت اثر ہوا ہے اور حالت بہتر ہے۔

فٹ بال لیجنڈ میں کولن کینسر تشخیص ہوا تھا اور ستمبر 2021 میں کولن سے ٹیومر نکال دیا گیا تھا اور مستقل بنیاد پر ہسپتال سے علاج کروا رہے تھے۔

اخبار فولہا ڈی ایس پاؤلو نے رپورٹ کیا تھا کہ کیموتھرپی معطل کردی گئی ہے اور پیلے کو آرام دینے کے لیے طبی امداد دی جارہی ہے اور درد اور سانس لینے میں ہونے والی تکلیف کم کرنے کے لیے دوا دی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیلے کو جب رواں ہفتے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا تو انہیں عام سوجن اور دل کے مسائل تھے اور اسی طرح کی رپورٹ ای ایس پی این براسیل نے دی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام میں پیلے نے ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ ماہانہ وزٹ پر ہسپتال میں ہیں اور مداحوں کی جانب سے مثبت پیغامات ملنے پر شکریہ ادا کیا تھا۔

برازیل کے سابق اسٹار نے قطر میں ایک عمارت میں دکھائی گئی اپنی تصویر بھی جاری کی تھی جہاں ورلڈ کپ 2022 جاری ہے اور دوسری عمارت میں لکھا ہوا تھا ’جلد صحت یاب ہوں‘۔

برازیل کے مداحوں نے قطر کے لوسیل اسٹیڈیم پر اسی طرح کے پیغامات بھی آویزاں کیے تھے جبکہ اس کے بعد ٹیم کو کیمرون سے 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024