• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فٹبال ورلڈ کپ: مراکش، کروشیا نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

شائع December 1, 2022 اپ ڈیٹ December 3, 2022
مراکش نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پری کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا—فوٹو: اے ایف پی
مراکش نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پری کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا—فوٹو: اے ایف پی

قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کا گروپ مرحلہ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے جہاں گروپ ایف سے مراکش نے کینیڈا اور کروشیا نے عالمی نمبر 2 بیلجیم کو شکست دے کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔

کروشیا اور بیلجیم کے درمیان میچ احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی تاہم کوئی بھی ٹیم اپنی برتری ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا اور ایک،ایک پوائنٹ ملا جس کے بعد کروشیا 5 پوائنٹس کے ساتھ برتری حاصل کرکے پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی۔

کروشیا کو گروپ کے تینوں میچوں میں شکست نہیں ہوئی تاہم جیت صرف ایک میچ میں حاصل ہوئی، جس کے بعد ان کے پوائنٹس کی تعداد 5 ہوگئی تھی۔

دوسری جانب بیلجیم کو ایک میچ میں شکست، ایک میں فتح اور ایک میچ برابر رہا تھا اور یوں اس کے 4 پوائنٹس تھے اور گروپ میں تیسرے نمبر پر رہے۔

مراکش نے کینیڈا کو شکست دے دی

گروپ ایف کا دوسرا اہم میچ مراکش اور کینیڈا کے درمیان الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں پری کوارٹرفائنل کے لیے مقابلہ مراکش نے جیت لیا۔

مراکش نے کھیل کے پہلے ہاف میں ہی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی اور میچ کے اختتام تک اس کا کامیاب دفاع کیا۔

میچ کے چوتھے منٹ میں مراکش کے حاکم زیئچ نے پہلا گول کیا، جس کے بعد 23 ویں منٹ میں یوسف این نیصری نے ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا۔

کینیڈا کے کھلاڑیوں نے بھی اپنی برتری ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ مراکش کے سامنے بے بس نظر آئے تاہم 40 ویں منٹ میں نائیف آگئیرڈ نے گول کرکے ٹیم کو کچھ امید ضرور دلائی تھی۔

مقررہ وقت تک مقابلہ 1-2 گول کے ساتھ مراکش کی برتری پر قائم رہا اور میچ جیت کر مراکش کی ٹیم نے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔

مراکش نے نہ صرف ورلڈ کپ کے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی بلکہ گروپ میں سرفہرست ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا جہاں اس کے سب سے زیادہ 7 پوائنٹس ہیں۔

گروپ میں دوسرے نمبر پر موجود کروشیا کے 5 پوائنٹس ہیں، بیلجیم کے 4 اور کینیڈا کی ٹیم 3 شکستوں کے ساتھ بغیر کسی پوائنٹ کے آخری نمبر پر رہی۔

مراکش نے گروپ مقابلوں میں 2 میچوں میں فتح حاصل کی اور ایک میچ برابر رہا، جس کے بعد ان کے پوائنٹس کی تعداد 7 ہوگئی اور گروپ کی سرفہرست ٹیم بن گئی۔

قطر میں جاری ورلڈ کپ میں اب تک گروپ اے سے نیدرلینڈز، سینیگال، گروپ بی سے انگلینڈ، امریکا، گروپ سی سے ارجنٹینا، پولینڈ، گروپ ڈی سے دفاعی چمپیئن فرانس، آسٹریلیا، گروپ جی برازیل اور گروپ ایچ سے پرتگال نے پری کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024