• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملائیکا اروڑا کے حاملہ ہونے کی رپورٹ پر ارجن کپور نے خاموشی توڑ دی

شائع December 1, 2022
دونوں اداکاروں نے افواہ پر خاموشی توڑ دی —فوٹو: ارجن کپور انسٹاگرام
دونوں اداکاروں نے افواہ پر خاموشی توڑ دی —فوٹو: ارجن کپور انسٹاگرام

بولی وڈ اداکار ارجن کپور نے ڈانسر کوئین اور اپنی گرل فرینڈ ملائیکا اروڑا کے حاملہ ہونے کی رپورٹ پر خاموشی توڑتے ہوئے بھارتی میڈیا پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے درمیان تعلقات کو لے کر سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر بھی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، لیکن اس بار بھارتی میڈیا ان کے ریڈار پر آگیا اور انہوں نے خاموشی توڑ کر اپنی گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کی جھوٹی خبر پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ارجن کپور نے انسٹاگرام پر بھارتی آن لائن نیوز آؤٹ لیٹ ’پنک ولا‘ کی ایک رپورٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے نہ صرف خبر پر تنقید کی بلکہ میڈیا کو ان کی ’نجی زندگی‘ سے کھیلنے پر خبردار بھی کیا۔

بولی وڈ اسٹار نے انسٹاگرام پر ’پنک ولا‘ اور صحافی نکیتا دلوی سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’یہ وہ نچلی ترین سطح ہے جس پر آپ جاسکتے تھے اور آپ نے ایسا غیر معمولی، بےحس طور پر اور انتہائی غیر اخلاقی خبر شائع کرکے کیا ہے‘۔

ارجن کپور نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’یہ صحافی مسلسل ایسی خبریں شائع کرتی رہتی ہیں اور ان کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی کیونکہ ہم نے اب تک اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی مگر یہ ایسی جھوٹی خبریں پوری میڈیا میں پھیلا دیتے ہیں جو سچ بن جاتی ہیں لیکن اب ایسا نہیں چلے گا، ہماری نجی زندگیوں سے کھیلنے کی جرأت مت کریں۔‘

نیوز آؤٹ لیٹ ’پنک ولا‘ نے ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے متعلق شائع رپورٹ میں ’ذرائع‘ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، بعد ازاں وہ رپورٹ ہٹا دی گئی تھی۔

رپورٹ میں لکھا گیا تھا کہ ذرائع نے میڈیا ادارے کو بتایا کہ ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور نے رواں سال لندن کا سفر کیا اور وہاں اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کو بچے کی پیدائش سے متعلق آگاہ کیا۔

ادھر ملائیکا اروڑا نے بھی جھوٹی خبر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا اور ناگواری کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ 2018 میں دونوں کو ساتھ دیکھے جانے کے بعد ان دونوں میں محبت اور بعد ازاں ان کی جانب سے شادی کا پروگرام بنانے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

یہ پہلی بار نہیں کہ اس جوڑے کے درمیان تعلقات کو لے کر کوئی خبر شائع ہوئی ہے مگر اس سے قبل بھی متعدد افواہیں اور خبریں گردش کرتی رہی ہیں جہاں یہ دعوے بھی کیے جاتے ہیں کہ دونوں اسٹار نے شادی کرلی ہے۔

قبل ازیں بھارتی میڈیا نے ملائیکا اروڑا کی ایک تصویر کو لے کر ان کی منگنی کی خبر نشر کردی تھی جس پر سوشل میڈیا سے لے کر متعدد آن لائن نیوز آؤٹ لیٹس پر دونوں کی نجی زندگی پر کافی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے کچھ عرصہ قبل ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا نے پہلی بار 2019 میں سرعام اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی جبکہ اس سے قبل دونوں کے درمیان ’خفیہ‘ تعلقات تھے۔

خیال رہے کہ ملائیکا اروڑا نے ارجن کپور سے تعلقات سے قبل سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی کر رکھی تھی۔

ارباز خان اور ملائیکا اروڑا نے 1998 میں شادی کی تھی، تاہم دونوں 2016 میں الگ ہوگئے اور دونوں کے درمیان 2017 میں باقاعدہ طلاق ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024