• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ٹیکس وصولی 15 فیصد اضافے کے ساتھ 26 کھرب سے زائد ہوگئی

شائع December 1, 2022
ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع کردی — فائل فوٹو: اے ایف پی
ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع کردی — فائل فوٹو: اے ایف پی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 26 کھرب 88 ارب روپے جمع کیے جو کہ مقرر کردہ ہدف سے صرف 8 ارب روپے زیادہ ہیں۔

اسی دوران ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع کر دی۔

جمعرات کو جاری کیے گئے عبوری اعداد و شمار کے مطابق محصولات کی وصولی میں 15 فیصد اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 23 کھرب 30 ارب روپے کے جمع کیے گئے تھے۔

ایف بی آر نے نومبر میں 5 کھرب ارب 38کروڑ روپے جمع کیے جو کہ 5 کھرب 37 ارب روپے کے متوقع ہدف سے زیادہ ہے، گزشتہ سال کے 480 ارب روپے کے مقابلے محصولات کی وصولی میں سالانہ 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔

اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر میں محصولات کی وصولی ہدف سے 17 فیصد کم رہی تھی۔

جولائی سے نومبر کے دوران ہونے والا یہ اضافہ اس ہدف سے بہت کم ہے جس کا حکومت نے سالانہ بنیادوں پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کیا تھا۔

ایف بی آر نے مالی سال کے 5 ماہ کے دوران 135 ارب روپے ریفنڈ کیے جو گزشتہ سال ادا کیے گئے 124 ارب روپے کے مقابلے میں 8.87 فیصد زیاد ہیں۔

ابتدائی پانچ مہینوں کے لیے عبوری مجموعی محصولات کی وصولی 28 کھرب 23 ارب روپے ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران یہ وصولیاں 24 کھرب 54 ارب روپے رہی تھیں۔

صرف انکم ٹیکس بقایا جات کی مد میں ایف بی آر نے 5 ماہ کے دوران 24 ارب 17 کروڑ روپے جمع کیے جو کہ گزشتہ سال 11 ارب 69 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے، رواں سال نومبر کے دوران 8 ارب 98 کروڑ روپے اکٹھے کیے گئے جب کہ گزشتہ سال کے اسی ماہ میں 6 ارب 65 کروڑ روپے جمع کیے گئے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ درآمدات میں کمی کی وجہ سے کسٹمز وصولی ہدف سے کم رہی، درآمدی مرحلے پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی وصولی میں بڑی کمی دیکھی گئی جس کی بنیادی وجہ غیر ضروری اشیا کی درآمد میں کمی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان 4 سے 6 ہفتوں کی تاخیر سے لیٹر آف کریڈٹ کی منظوری دے رہا ہے، نومبر میں کسٹم ڈیوٹی کی وصولی ہدف سے کم از کم 10 ارب روپےکم رہی۔

آخری تاریخ میں تیسری توسیع

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اعلان کیا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس دہندگان موقع سے فائدہ اٹھائیں اور جلد از جلد اپنے گوشوارے جمع کرائیں۔

پی ٹی آئی حکومت نے ٹیکس قوانین کی تعمیل کو بہتر بنانے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع ختم کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024