• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت: شوہر انشورنس رقم کی لالچ میں پکڑا گیا، ’ٹریفک حادثہ‘ بیوی کا قتل ثابت

شائع December 1, 2022
بھارت میں انشورنس کی لالچ میں خاتون کا ڈرامائی قتل — فائل فوٹو
بھارت میں انشورنس کی لالچ میں خاتون کا ڈرامائی قتل — فائل فوٹو

بھارتی ریاست راجستھان میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی انشورنس لینے کی لالچ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو گاڑی کی ٹکر سے مروا کر ڈرامائی انداز میں روڈ حادثہ ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’انڈیا ٹو ڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جے پور میں مہیش چند نامی شخص نے کرائے کے قاتل کو 10 لاکھ روپے دے کر اپنے کزن کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار اپنی بیوی کو کار کی ٹکر مارنے کو کہا جس میں دونوں ہلاک ہوگئے۔

بعد ازاں مہیش چند نے بیوی کے قتل کی واردات کو روڈ حادثہ قرار دیتے ہوئے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی انشورنس لینے کی کوشش کی لیکن پولیس نے معاملے کی حقیقت کا پتا چلالیا اور سازش میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 5 اکتوبر کو اس وقت پیش آیا جب مہیش چند کی بیوی شالو اپنے کزن راجو کے ساتھ جے پور کے ہرمادہ میں واقع سمود مندر جارہی تھی جہاں راستے میں ایک کار سے تصادم میں دونوں ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق قتل سے قبل مہیش چند نے اپنی بیوی کا ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی انشورنس بھی کروا لی تھی۔

ڈی سی پی وندتا رانا نے کہا کہ مہیش اور ان کی بیوی کے درمیان ہمیشہ جھگڑا رہتا تھا کیونکہ ان کی بیوی شالو نے 2019 میں ان کے خلاف ہراساں کرنے کی بھی درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد مہیش کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024