• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کا حملہ، 2 فلسطینی جاں بحق

شائع December 1, 2022
اسرائیلی فوج کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا —فوٹو : اے ایف پی
اسرائیلی فوج کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا —فوٹو : اے ایف پی

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ میں حملے کے دوران ہونے والی شدید جھڑپوں میں 2 فلسطینیوں کو قتل کر دیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جہاد گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک ان کے سربراہ تھے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

رواں ہفتے کے آغاز میں مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے پُرتشدد واقعات کے دوران اب تک 6 فلسطینی علیحدہ علیحدہ واقعات میں مارے جاچکے ہیں۔

رواں برس کے آغاز میں اسرائیل میں سڑکوں پر ہونے والے حملوں کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے میں تقریباً روزانہ چھاپوں میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے جن میں سے اکثر مہلک جھڑپوں میں تبدیل ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ رواں برس 210 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو اگست میں غزہ میں ایک مختصر تنازع کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوجی اعداد و شمار کے مطابق اسی دوران اسرائیل اور مغربی کنارے میں حملوں میں 23 شہری اور 8 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے، ان اعداد و شمار کے مطابق 136 فلسطینی بھی مارے گئے لیکن ان میں غزہ میں ہونے والی ہلاکتیں شامل نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024