• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

یورپ میں کوکین کا سب سے بڑا ’سُپر کارٹیل‘ گروہ گرفتار

شائع November 29, 2022
بڑے بین الاقوامی آپریشن کے دوران میں 30 ٹن منشیات ضبط کی گئی ہے—فوٹو: اے ایف پی
بڑے بین الاقوامی آپریشن کے دوران میں 30 ٹن منشیات ضبط کی گئی ہے—فوٹو: اے ایف پی

یورپ میں ایک تہائی کوکین سپلائی کرنے والے منشیات فروشوں کے گروہ کے سرغنہ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے دبئی اور یورپ میں 30 ٹن منشیات ضبط کرلی اور مختلف ممالک سے 49 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی پولیس ایجنسی یوروپول نے ایک بیان میں کہا کہ اس بڑے بین الاقوامی آپریشن کے دوران میں 30 ٹن منشیات ضبط کی گئی ہےاور فرانس، اسپین، بیلجیئم اورنیدرلینڈزمیں بھی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

دبئی میں کریک ڈاؤن میں ایک بڑی مچھلی کو دَھر لیا گیا جس کا ڈچ جرائم پیشہ شخص رداوان تاگھی کے ساتھ تعلقات تھے جسے سال 2019 میں گلف امارات سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ سُپر کارٹیل کہلانے والا یہ گروہ یورپ میں مبینہ طور پر ایک تہائی کوکین کی تجارت کنٹرول کرتا تھا۔

یوروپول کا کہنا ہے کہ یورپ میں مشتبہ افراد کے زیر قبضہ کوکین درآمد کرنے کا پیمانہ بہت بڑا پیمانہ تھا، تحقیقات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 30 ٹن منشیات ضبط کرلی ہیں۔

ڈچ پبلک براڈکاسٹر این او ایس نے بتایا کہ ڈچ مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر دبئی میں آئرش اور اطالوی منشیات کے گروہوں کے رہنماؤں کے ساتھ اتحاد کیا جنہیں گرفتا کرلیا گیا ہے۔

یوروپول نے کہا کہ دبئی نے ’اعلیٰ قدری اہمیت کے حامل‘ دومشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، ان کا تعلق فرانس سے ہے، دیگر دو کا تعلق نیدرلینڈ سے ہے اور دو کا تعلق اسپین سے ہے۔

ہاگ کی تنظیم نے بتایا کہ اس آپریشن کے تحت اسپین میں 13، فرانس میں 6 اور بیلجیئم میں 10 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے جبکہ اسی کارروائی کے تحت 2021 میں نیدرلینڈز میں 14 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یوروپول کے ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہالینڈ کے مشتبہ افراد میں سے ایک بہت بڑی مچھلی ہے‘۔

منشیات اسمگلز کے درمیان گفتگو کو محفوظ بنانے کے لیے پولیس نے خفیہ طریقے سے اسکائی ای سی سی فون پلیٹ فارم کا استعمال کیا تھا

زیادہ تر منشیات اور کوکین جنوبی امریکا سے روٹرڈیم اور انٹورپ کی بندرگاہوں کے ذریعے استعمال کیا گیا اور کچھ جنوبی افریقہ سے بھی منسلک تھیں۔

ڈچ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ وہ متحدہ عرب امارات سے دونوں مشتبہ افراد کی حوالگی کی درخواست کریں گے۔

گرفتار ہونے والے افراد میں 40 سالہ ڈچ اور بوسنائی کی دوہری شہری رکھنے والا شخص تھا، ملزم پر سال 2020 میں جرمن بندرگاہ ہیمبرگ کے ذریعے 1.8 ٹن کوکین اسمبگل کرنے اور بیلجئیم میں اینٹورپ کے راستے سے منشیات بنانے کے لیے 8 ٹن خام مال درآمد کرنے کی تیاری میں ملوث تھا۔

ڈچ میڈیا سے اسی ’ایڈن جی‘ کا نام کیا اور کہا کہ یہ شخص امریکا کے انسداد منشیات ایڈمنشٹریشن کو منشیات کے مبینہ سرغنہ ردوان تاگھی سے رابطے میں ملوث ہونے کی وجہ سے مطلوب تھا، ردوان تاگھی کا تعلق مراکش سے ہے جسے سال 2019 میں دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایک اور 37 سالہ ڈچ اور مراکش کی شہریت رکھنے والا شخص جسے ڈچ میڈیا نے ذہیر بی کا نام دیا، اس شخص پر الزام تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر 3 ٹن کوکین نیدرلینڈ اسمگل کی جس کی مالیت 200 ملین یورو سے زائد ہے۔

اسپین گارڈین سول نے بتایا کہ بلسیہ کی بندرگاہ میں کنٹینر سے 698 کلو گرام کی کوکین برآمد کرنے کے بعد 8 نومبر کو اس آپریشن کے تحت بارسلونا، میدرد اور ملاگا سے 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

اسگلنگ آپریشن کے سربراہ برطانوی شہری اسپین میں گرفتاری کی کوشش کے بعد دبئی فرار ہوگیا، مذکورہ کوکین وسطی امریکا میں پاناما سے درآمد کی گئی تھی اور اس کا سپلائی کرنے والا پاناما کا باشندہ بھی دبئی میں رہتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024