• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیروز خان کے ساتھ کام کرنے میں پُرسکون محسوس نہیں کرتی، اقرا عزیز

شائع November 28, 2022
— فوٹو: ڈان امیجز
— فوٹو: ڈان امیجز

اداکارہ اقرا عزیز نے خدا اور محبت 3 کے ساتھی اداکار کے ساتھ مستقبل میں کسی منصوبے میں کام نہ کرنے کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے اداکار پر تشدد کے الزامات کے بعد وہ ان کے ساتھ کام کرنے میں پُرسکون محسوس نہیں کرتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کس کے ساتھ اور کیسے کام کرنا چاہتی ہیں۔

اقرا عزیز نے دی ٹاک ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ ذاتی نوعیت کا فیصلہ ہے، میں نے وہی کیا جو میرے خیال میں ٹھیک تھا اور جو میں کرنا چاہتی تھی، یہ میرے لیے بہتر چوائس تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا، میں ان کے ساتھ کام کرنے میں بہتر محسوس نہیں کر رہی تھی لہٰذا میں نے منع کر دیا، میں ایکشن لینے کے لیے کسی چیز کے ثابت ہونے کا انتظار نہیں کر رہی تھی کیونکہ اس سے قبل ہم ایک ساتھ کام کر چکے ہیں لیکن میں ان کے ساتھ کام کرکے آرام دہ محسوس نہیں کر رہی تھی اس لیے منع کر دیا۔

میزبان نے خلاصہ کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کا نکتہ یہ ہے کہ ہر اداکار کو یہ کہنے کی آزادی ہونی چاہیے کہ آیا وہ کسی کے ساتھ کام کرنے میں تکلیف محسوس کرتا ہے تو اسے منع کر دینا چاہیے، جس پر اقرا عزیز نے کہا کہ بالکل! میرا خیال ہے کہ ہم ایسے دور میں رہ رہے ہیں کہ کوئی خاتون ہو یا مرد، جو شوبز یا کہیں اور اپنی پسند کے شعبے میں کام کر رہا ہے، اسے ہاں یا ناں کہنے کا حق ہونا چاہیے کہ وہ اپنے آرام کو دیکھتے ہوئے جس کے ساتھ مرضی کام کرنا چاہیں۔

میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ اگر عدالت میں یہ الزامات غلط ثابت ہو جاتے ہیں تو کیا ان کا نظریہ مختلف ہوگا، جس پر سنو چندا کی اداکارہ اقرا عزیز نے کہا کہ میرا خیال ہے ہمیں پھر اس وقت کے لیے انتظار کرنا چاہیے، ہم پھر اسی وقت فیصلہ کر سکتے ہیں، صرف مفروضوں کی بنیاد پر کہ ایسا ہوگا کی بنیاد پر ہم وقت سے پہلے فیصلہ نہیں کرسکتے۔

جب میزبان نے معاملے کو مزید کریدنے کی کوشش کی تو اقرا عزیز نے انہیں روک دیا اور کہا کہ اس معاملے کی مزید گہرائی میں نہ جائیں۔

یاد رہے کہ علیزے سلطان نے کراچی کی عدالت میں تصاویر جمع کروائی تھیں، جس میں ان کے چہرے، بازوں اور کمر کے قریب زخموں کے نشانات پائے گئے تھے، جن کی تصدیق جمع کروائی گئی میڈیکو لیگل کی رپورٹ سے بھی ہوئی تھی۔

جس کے بعد اقرا عزیز نے علیزے سلطان کی حمایت کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ وہ فیروز خان کے ساتھ پروجیکٹ نہیں کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024