• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
Live PTI Long March

پنجاب حکومت عمران خان کی اپنی حکومت ہے اور ہمارے پاس امانت ہے، چوہدری پرویز الہٰی

شائع November 27, 2022
پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد سےبچ جائیں گے—تصویر: فیس بک پی ایم ایل کیو
پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد سےبچ جائیں گے—تصویر: فیس بک پی ایم ایل کیو

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور رانا ثنا اللہ جیسے لوگ کیسی باتیں کررہے ہیں، پنجاب حکومت عمران خان کی اپنی حکومت ہے، اور یہ ہمارے پاس امانت ہے، ہم وضع دار لوگ ہیں، جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے جب استعفے دیں گے تو وزیر اعظم شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024