• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
Live PTI Long March

پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق رہا

شائع November 27, 2022

راولپنڈی میں زندگی معمول کے مطابق رہی سوائے مری روڈ کے چاندنی چوک سے سکستھ روڈ تک جہاں پی ٹی آئی نے گزشتہ روز اپنا عوامی اجتماع منعقد کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر اور کنٹونمنٹ کے دیگر تجارتی علاقوں میں بھی معمولات زندگی رواں دواں رہے، تاجروں نے معمول کے مطابق اپنی دکانیں کھولیں جب کہ دہاڑی دار طبقہ، ٹھیلوں پر ، بازاروں میں، سڑکوں پر پھل، دھوپ کے چشمے، ٹوپیاں اور سیکنڈ ہینڈ گارمنٹس سمیت دیگر اشیا فروخت کرتا نظر آیا۔

فوٹو:  تنویر شہزاد، آن لائن
فوٹو: تنویر شہزاد، آن لائن

تاہم، گیریژن شہر کی مرکزی سڑک، مری روڈ، چاندنی چوک سے سکستھ روڈ تک ایک الگ ہی منظر پیش کر رہی تھی جہاں پی ٹی آئی نے بڑا عوامی جلسہ منعقد کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024