• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گرین لائن ٹرین سروس اگلے ماہ سے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

شائع November 27, 2022
حکام کو ٹرین کا کرایہ بھی کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے— فائل فوٹو: اے پی پی
حکام کو ٹرین کا کرایہ بھی کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے— فائل فوٹو: اے پی پی

پاکستان ریلوے نے گرین لائن ایکسپریس ٹرین کو ایک ماہ کے اندر دوبارہ چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گرین لائن ایکسپریس میں کچھ تبدیلیاں کرنے کے بعد پاکستان ریلوے نے ممکنہ طور پر 20 دسمبر سے اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے درمیان ٹرین کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے فرید اور پاکستان ایکسپریس کے آپریشنز کو بھی دوبارہ چلانے کے لیے دو ماہ کے اندر تجاویز طلب کرلی ہیں جو کہ لاہور تا کراچی، راولپنڈی تا کراچی اور فیصل آباد اور خانیوال کے درمیان چلتی تھیں۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں محکمے کے مالی وسائل، آمدنی اور مسافروں کی تعداد بڑھانے کے لیے ٹرین کا کرایہ کم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

منصوبے کے تحت گرین لائن ٹرین کو دو اے سی پارلر، پانچ اے سی بزنس، چھ اے سی معیاری اور پانچ اکانومی کلاس کوچز کے ساتھ بہترین معیار میں چلایا جائے گا۔

پلان کے تحت لاہور سے کراچی کا سفر بھی 20 گھنٹے سے کم کر دیا جائے گا جبکہ اے سی پارلر کلاس کی ہر سیٹ پر مسافروں کے لیے ایک ایل سی ڈی، ہیڈ فون کا ایک جوڑا اور میوزک سسٹم لگایا جائے گا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے متعلقہ حکام کو تمام تبدیلیاں اور ترقیاتی امور 31 جنوری 2023 تک مکمل کرنے کی ہدایات دیں جبکہ ایم ایل ون کی بھی تعمیر نو کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں خواجہ سعد رفیق کو پاکستان ریلوے کے پشاور ڈویژن میں انسداد تجاوزات آپریشن کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024