• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کا پاکستان کیلئے 15 کروڑ یورو مالی معاونت کا اعلان

شائع November 26, 2022
ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے صدر یلسین یوکسیل نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی—فوٹو: اے پی پی
ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے صدر یلسین یوکسیل نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی—فوٹو: اے پی پی

اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نرم شرائط پر 15 کروڈ یورو قرض فراہم کیا جائے گا۔

ترکیہ کے شہر استنبول سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے صدر یلسین یوکسیل نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران قرض فراہمی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ مالی پیکیج سے سیلاب متاثرین کی مدد کی کوششوں میں تعاون کے ساتھ ساتھ ایندھن کی درآمد میں مالی مدد کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس رقم کی فراہمی کے بعد بینک کے قیام سے اب تک پاکستان کے لیے مجموعی مالی تعاون تقریباً ایک ارب ڈالر کی حد کو چھو لے گا۔

بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کا شکریہ ادا کیا اور رکن ممالک کے لیے ترقیاتی منصوبے سے متعلق معاملات پر تعاون کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ بینک اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مجموعی ادارہ جاتی فریم ورک میں ایک اہم اثاثہ ہے اور پاکستان کے ساتھ طویل تعلقات قابل تعریف ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے بتایا کہ ای سی او بینک کی جانب سے مالی تعاون کی فراہمی ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کو معاشی ماحولیاتی چینلجز کا سامنا ہے جس کو پاکستان کی حکومت اور عوام سراہتے ہیں۔

وزیراعظم اور ای سی او بینک کے سربراہ سے ملاقات کے دوران وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاونین خصوصی سید طارق فاطمی، سید فہد حسین اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی موجود تھے۔

ای سی او بینک کی جانب سے صدر یلسین یوکسیل کے علاوہ بینک کے نائب صدور شیریار تاج اور مہدی کاسرائیپور بھی ملاقات میں شریک تھے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز ترکیہ میں تیار ہونے والے پاک بحریہ کے جہاز میلجم کارویٹ خیبر کے افتتاح کے لیے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر شرکت کے لیے استنبول میں موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور طیب اردوان نے گزشتہ روز میلجم کارویٹ خیبر کا افتتاح کیا تھا اور اس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں دو طرفہ تعاون اور سرمایہ کاری پر زور دیا گیا تھا۔

پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کو پاک-چین اقتصادی راہداری میں شامل ہونے کی تجویز دی تھی۔

استنبول میں آج وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ترکیہ بزنسل کونسل کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل ہماری حکومت نے بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو اسلام آباد میں مدعو کیا تھا جہاں انہیں 10 ہزار میگا واٹ کے سولر پاور منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی تھی۔

انہوں نے منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ صرف ایک کاغذ کی حد تک بات نہیں بلکہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے یہ عزم کیا ہے کہ ہم اس اسکیم کو اپنے وسائل کے ساتھ ساتھ ترکیہ، چین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات سمیت کہیں سے بھی سرمایہ کاری کرکے لاگو کریں گے۔

وزیر اعظم نے سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرائی کہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے پاکستانی حکومت ان کے لیے سازگار اور دوستانہ ماحول پیدا کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024