ناکام ترین لانگ مارچ، ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ ہے، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ناکام ترین لانگ مارچ، ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ ہے، مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا 9 سالہ پلان، سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان ہے۔
سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنا من پسند چیف لانے کا پلان، چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان، نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان، سب پلان بری طرح فیل ہو گئے، سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے!