ہنگو میں صحافی پر تشدد کرنے پر حنا پرویز بٹ کی پی ٹی آئی پر تنقید
ضلع ہنگو میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کا مقامی صحافی پرتشدد کے واقعہ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کارکنان لوگوں کی کم تعداد کا غصہ صحافیوں پر کیوں اتار رہے ہیں؟
حنا پرویز بٹ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صحافی تو سوال پوچھیں گے اور پوچھنا بھی چاہئے کہ ’فتنہ‘ اتنی جلدی ناکام کیوں ہوا؟
انہوں نے کہا کہ اب صحافی اگر سوال پوچھیں گے کہ کارکنوں کی تعداد کیوں کم ہے تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔