• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے، دفتر خارجہ

شائع November 24, 2022
وزیراعظم نے رواں برس جون میں بھی ترکیہ کا دورہ کیا تھا — فائل فوٹو: ٹوئٹر
وزیراعظم نے رواں برس جون میں بھی ترکیہ کا دورہ کیا تھا — فائل فوٹو: ٹوئٹر

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف استنبول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے لیے حاصل کیے گئے چار ملگیم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز کا مشترکہ افتتاح کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دو روزہ دورے میں وزیر اعظم, ترکیہ کی کاروباری کمیونٹی سے بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ استنبول میں قیام کے دوران ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے صدر کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت دیگر مفادات عامہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک ایمان، ثقافت اور تاریخ کی مشترکات میں گہرائی سے جڑے ہوئے ہیں جو ہم آہنگی اور باہمی اعتماد پر مبنی برادرانہ تعلقات سے سے لبریز ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نیوی کے لیے پہلے کارویٹ (پی این ایس بابر) کی لانچنگ تقریب اگست 2021 میں استنبول میں ہوئی تھی، جبکہ دوسرے جہاز(پی این ایس بدر) کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا تھا۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان-ترکیہ کی اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مئی اور جون میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے کاروباری کمیونٹی سے ملاقاتیں کرکے پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تھی۔

دفتر خارجہ نے دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر متواتر ملاقاتوں کو پاکستان-ترکیہ دوستی کی لازوال خصوصیت قرار دیا۔

ملگیم پروجیکٹ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تعاون پر مبنی ہے جس پر 2018 میں ترکیہ کے سرکاری دفاعی کنٹریکٹر سے معاہدہ طے پایا گیا تھا جس کے مطابق پاکستان نیوی، ترکیہ سے ملگیم کلاس کے چار جہاز حاصل کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024