• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان، فیروز خان بھی نامزد

شائع November 24, 2022
منشا پاشا کو فلم، ماہرہ خان کو ٹی وی اور فیروز خان کو بھی ٹی وی کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: انسٹاگرام
منشا پاشا کو فلم، ماہرہ خان کو ٹی وی اور فیروز خان کو بھی ٹی وی کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے معروف ترین ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ نے سینما، ٹیلی وژن، میوزک اور فیشن کے چار شعبوں میں 26 کیٹیگریز کے ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی جانب سے 22 نومبر کو نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا اور اس بار نامزدگیوں میں سابق اہلیہ علیزے فاطمہ سلطان پر تشدد کے الزامات کا سامنا کرنے والے فیروز خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایوارڈ منتظمین نے فیشن کے شعبے میں 6 کیٹیگریز یعنی فیشن برانڈ آف دی ایئر، فیشن اینڈ ہیئر آرٹسٹ آف دی ایئر، ماڈل آف دی ایئر، میل اینڈ فیمیل، فیشن فوٹو و ویڈیوگرافر آف دی ایئر، فیشن اسٹائلسٹ آف دی ایئر اور اسٹائل آئیکون آف دی ایئر کی کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا۔

اسی طرح میوزک کے شعبے میں بھی 6 یعنی میوزک پروڈیوسر ’کرٹکس‘ آف دی ایئر، میوزک یوتھ ’کرٹکس‘ آف دی ایئر، سنگر ’ویوورز‘ آف دی ایئر، سانگ ’ویوورز‘ آف دی ایئر اور بیسٹ لائیو پرفارمنس آف دی ایئر کی کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔

فلم کے شعبے میں سب سے کم 4 کیٹیگریز یعنی فلم آف دی ایئر، بیسٹ ایکٹریس آف دی ایئر، بیسٹ ایکٹر آف دی ایئر اور بیسٹ فلم پلے بیک آف دی ایئر کی کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سال فلم کی بہترین اداکارہ کے لیے منشا پاشا، مرینہ سید اور سجل علی جب کہ بہترین اداکار کے لیے بلال عباس، فیضان شیخ اور جنید خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں سب سے زیادہ ٹیلی وژن کے شعبے میں 11 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی ’بیسٹ ٹی وی پلے، بہترین ’کرٹکس‘ اور ’ویوورز‘ ٹی وی اداکار، بہترین ’کرٹکس‘ اور ’ویوورز‘‘ ٹی وی اداکارہ، بہترین ڈائریکٹر، بہترین پلے رائٹ، بیسٹ انسیمبل پلے، بیسٹ ٹی وی لانگ سیریل، بیسٹ اوریجنل ساؤنڈ ٹریک اور بیسٹ امرجنگ ٹیلنٹ‘ کی کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سال بہترین اداکارہ ’کرٹکس‘ کی کیٹیگری میں حدیقہ کیانی، اقرا عزیز، کبریٰ خان، ماہرہ خان اور یمنیٰ زیدی جب کہ بہترین اداکارہ ’ویوورز‘ کی کیٹیگری میں عائزہ خان، در فشاں سلیم، ماہرہ خان، منال خان اور یمنیٰ زیدی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

یوں یمنیٰ زیدی وہ واحد اداکارہ بھی بنیں، جنہیں اس سال دونوں کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔

اسی طرح اس سال بہترین ’کرٹکس‘ اداکار کی کیٹیگری میں احمد علی اکبر، بلال عباس، عمران اشرف، نعمان اعجاز اور سرمد کھوسٹ جب کہ بہترین ’ویوورز‘ کی کیٹیگری میں احمد علی اکبر، بلال عباس، دانش تیمور، عمران اشرف اور فیروز خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اس سال عمران اشرف، بلال عباس اور احمد علی اکبر کو دونوں بہترین اداکار کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024