• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکار واسع چوہدری پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین مقرر

اداکار، لکھاری اور میزبان واسع چوہدری کو پنجاب فلم سینسر بورڈ کا وائس چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

پنجاب فلم سینسر بورڈ وزارت ثقافت پنجاب کے تحت کام کرتا ہے اور اس کے زیادہ تر عہدیدار سرکاری ملازمین ہوتے ہیں۔

واسع چوہدری کی بطور وائس چیئرمین تقرری کا نوٹی فکیشن وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں تصدیق کی گئی کہ بورڈ کے از سر نو تشکیل کردی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سیکریٹری اطلاعات و ثقافت چوہدری گل زمان سینسر بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جب کہ اداکار بطور وائس چیئرمین خدمات سر انجام دیں گے۔

اداکار کو متعدد شخصیات نے مبارک باد بھی پیش کی—اسکرین شاٹ
اداکار کو متعدد شخصیات نے مبارک باد بھی پیش کی—اسکرین شاٹ

نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے موشن پکچرز آرڈیننس 1979 کے سیکشن تین کے سب سیکشن 2 اور تین کے تحت اور موشن پکچرز آرڈیننس 2013-2012 کے تحت بورڈز کی از سر نو تشکیل کی۔

جہاں واسع چوہدری کو پنجاب فلم سینسر بورڈ کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا، وہیں متعدد شوبز شخصیات کو بورڈ کے ارکان میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

بورڈ کے ارکان میں شامل کی گئی شوبز شخصیات میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت، آمنا الفت، عابد رشید، علی تنویر، زیغم گوندل، اداکارہ جگن کاظم اور فاطمہ خان شامل ہیں۔

خود کو پنجاب فلم سینسر کا وائس چیئرمین مقرر کیے جانے کے حوالے سے واسع چوہدری نے شوبز شخصیات کی جانب سے دی گئی مبارک باد کی انسٹاگرام اسٹوریز بھی شیئر کیں اور انہوں نے نیک خواہشات پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پنجاب فلم سینسر بورڈ کی از سر نو تشکیل ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب کہ حال ہی میں صوبائی بورڈ نے فلم ’جوائے لینڈ‘ پر صوبے بھر میں پابندی عائد کردی تھی۔

پنجاب فلم سینسر بورڈ کے برعکس سندھ فلم سینسر بورڈ اور مرکزی فلم سینسر بورڈ نے ’جوائے لینڈ‘ کو ریلیز کی اجازت دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024