• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حسنین لہری اور ارب پتی عرب اداکارہ لجین عضاضہ کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

شائع November 23, 2022
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور ماڈل حنسین لہری نے 23 نومبر کو اماراتی ماڈل و اداکارہ لجین عضاضة المعروف (ایل جے) کے ہمراہ رومانوی تصویر شیئر کی تو شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

حسنین لہری نے انسٹاگرام پر لجین عضاضة کے ساتھ گلے ملنے کی رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں تھا کہ ’پریوں کی کہانیاں سچی بھی ہوتی ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ انہیں پریوں کی کہانیوں کے سچے ہونے پر اس وقت تک یقین نہیں ہوا تھا جب تک وہ اپنی شہزادی لجین عضاضة کے ساتھ نہیں ملے تھے۔

حسنین لہری کی پوسٹ پر ماڈل لجین عضاضة نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے رومانوی الفاظ کا استعمال کیا۔

اماراتی ماڈل نے حسنین کو اپنا دل قرار دیا—اسکرین شاٹ
اماراتی ماڈل نے حسنین کو اپنا دل قرار دیا—اسکرین شاٹ

اماراتی ماڈل نے حسنین لہری کو اپنا دل قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’پریوں کی داستانیں سچی ہوتی ہیں‘۔

لجین عضاضة کے علاوہ حسنین لہری کی پوسٹ پر متعدد فیشن و شوبز شخصیات نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے دونوں کو مبارک باد پیش کی اور دونوں کی جوڑی کو سراہا۔

لوگوں نے ان کی تصویر پر طرح طرح کے کمنٹس کیے—اسکرین شاٹ
لوگوں نے ان کی تصویر پر طرح طرح کے کمنٹس کیے—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں مداحوں نے بھی حسنین لہری اور لجین عضاضة کی تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اگرچہ حسنین لہری نے تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی مگر لجین عضاضة نے سوشل میڈیا پر پاکستانی ماڈل کے ہمراہ کچھوائی گئی تصویر شیئر نہیں کی۔

حسنین لہری کی جانب ارب پتی عرب ماڈل و اداکارہ کے ہمراہ رومانوی تصویر شیئر کیے جانے پر بعض مداحوں نے سوالات اٹھائے کہ دونوں کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

یہاں یہ بات اہم ہے کہ لجین عضاضة اس وقت دبئی میں رہائش پذیر ہیں، تاہم ان کے پاس لبنان اور سعودی عرب سمیت ممکنہ طور پر برطانیہ کی بھی شہریت ہے۔

لجین عضاضة ارب پتی سعودی کاروباری شخص مرحوم ولید احمد الجفالی کی بیوہ ہیں اور انہیں دو بیٹیاں بھی ہیں۔

ولید احمد الجفالی نے لجین عضاضة سے 2014 میں شادی کی تھی، ارب پتی سعودی شخص سے شادی سے قبل وہ لبنان میں نیوز کاسٹر تھیں اور بعد ازاں انہوں نے کچھ وقت کے لیے ماڈلنگ بھی کی۔

ارب پتی سعودی شخص سے شادی کے بعد وہ سعودی عرب منتقل ہوگئیں اور وہ کچھ وقت برطانیہ میں بھی مقیم رہیں، وہ ولید احمد الجفالی کی تیسری بیوی تھیں، ان سے قبل انہوں نے دو شادیاں کی تھیں جو طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

ارب پتی سعودی شخص 2016 میں کینسر کے باعث چل بسے تھے، جس کے بعد لجین عضاضة متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہوگئیں اور اب وہ زیادہ تر دبئی میں رہتی ہیں اور وہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں کافی شہرت رکھتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024