• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live PTI Long March

عمران خان کو ہیلی پیڈ سروسز ہائی کورٹ تو نہیں دے سکتی، چیف جسٹس عامر فاروق

شائع November 23, 2022

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی جلسے کے لیے اسلام آباد سے گزرنے اور پریڈ گراؤنڈ میں ہیلئی کاپٹر اتارنے کی اجازت کے حوالے سے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ 26 نومبر کے لیے پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کی کال دی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی استدعا ہے میں ان کو ہدایات دوں جو میں نہیں دے سکتا، یہ انتظامیہ کام ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جو درخواست آپ نے انتظامیہ کو دی وہ مسترد تو نہیں ہوئی ابھی؟۔

تحریک انصاف کے وکیل نے جواب دیا کہ ہم نے درخواست دی ہے، اس سے قبل روات میں بھی ریلی کی درخواست دی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد آئیں گے تو اس کی بھی اجازت مانگی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تو ہائی کورٹ کیا کر سکتی ہے؟، ہیلی پیڈ سروسز ہائی کورٹ تو نہیں دے سکتی۔

پی ٹی آئی وکیل نے استدعا کی کہ آپ انتظامیہ کو ہدایت دے دیں کہ وہ قانون کے مطابق ہماری درخواست پر فیصلہ کریں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وہ تو انہوں نے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے، میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ قانون کے مطابق نہ کریں۔

بعدازاں مقدمے کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024