• KHI: Fajr 5:32am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:17am Sunrise 6:44am
  • KHI: Fajr 5:32am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:17am Sunrise 6:44am

صبح کے وقت ورزش کرنا زیادہ فائدہ مند ثابت

شائع November 22, 2022 اپ ڈیٹ November 23, 2022
خواتین کو صبح کی ورزش میں زیادہ فائدہ ہوتا ہے، ماہرین—فوٹو: شٹر اسٹاک
خواتین کو صبح کی ورزش میں زیادہ فائدہ ہوتا ہے، ماہرین—فوٹو: شٹر اسٹاک

اگرچہ دن اور رات کے کسی بھی وقت میں ورزش کرنا انسانی صحت اور جسم کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے، تاہم ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صبح کے وقت کی جانے والی ایکسرسائز کے زیادہ فوائد ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت نے 86 ہزار سے زائد افراد پر تحقیق کی، جنہوں نے دن کے مختلف اوقات میں ورزش کی تھی اور سائنسدانوں نے ان افراد کی صحت کا جائزہ بھی لیا۔

آکسفورڈ اکیڈمی کے طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مختلف ممالک کے ماہرین صحت نے برطانیہ کی بائیو بینک سے 86 ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا حاصل کیا، جنہوں نے 6 سے 8 سال تک ورزش کی تھی۔

ان افراد کی عمریں 42 سے 78 سال تک تھیں اور ان میں نصف سے زیادہ خواتین شامل تھیں۔

تمام افراد نے دن اور رات کے مختلف اوقات میں صحت اور جسامت بنانے کے لیے مختلف طرح کی ورزشیں کی تھیں اور وہ اپنی تمام معلومات بایو بینک کو فراہم کرتے تھے۔

ماہرین نے ان افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ صبح کے اوقات میں ورزش کرنے والے افراد کو زیادہ فائدہ ہو رہا ہے جب کہ مرد حضرات کے مقابلے خواتین کو صبح میں ایکسرسائز کرنے کا دگنا فائدہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے تحقیق کے دوران ورزش کرنے والے افراد کی صحت اور جسامت پر پڑنے والے اثرات سمیت ان کے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کا بھی جائزہ لیا۔

ماہرین نے پایا کہ جو افراد صبح 8 سے 11 بجے کے درمیان ورزش کرتے ہیں ان میں مختلف بیماریوں کے امکانات نمایاں کم ہوجاتے ہیں جب کہ دن کے دوسرے حصے یا رات کے وقت میں ورزش کرنے والے افراد میں بیماریوں کے امکانات کی شرح زیادہ کم نہیں ہوتی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ صبح 8 سے 11 بجے تک ورزش کرنے والے افراد میں دل کے شریانوں کے امراض کے امکانات 16 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔

اسی طرح مذکورہ اوقات میں ورزش کرنے والے افراد میں کسی طرح کے فالج کے حملے کے امکانات بھی 17 فیصد تک ہوجاتے ہیں، علاوہ ازیں ان میں دیگر بیماریوں کے امکانات بھی نمایاں طور پر کم ہوجاتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ان اوقات میں ورزش کرنے والی خواتین کو مرد حضرات کے مقابلے زیادہ فوائد ہوتے ہیں اور ان میں دل کے شریانوں کے امراض کے امکانات 22 فیصد تک ہوجاتے ہیں جب کہ ان میں کسی طرح کے فالج کے حملے کے امکانات بھی 24 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ رات 8 بجے کے بعد کھانا کھانے یا دن کے دوسرے حصوں اور رات کے وقت ورزش کرنے کے اتنے فوائد نہیں ملتے جتنے صبح کے اوقات میں ملتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 نومبر 2024
کارٹون : 18 نومبر 2024