• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

’مولا جٹ‘ ریکارڈ 200 کروڑ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم

شائع November 22, 2022
فلم 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
فلم 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

ہدایت کار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت کی ایکشن پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے محض ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ بناکر عالمی سپر ہٹ فلموں کی فہرست میں جگہ بنالی۔

پاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی بھی فلم 200 کروڑ روپے کی کمائی نہیں کر سکی جب کہ ’مولا جٹ‘ نے محض ڈیڑھ ماہ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو گزشتہ ماہ 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پہلی پاکستانی فلم بنی تھی جسے اپنے ملک کے مقابلے بیرون ممالک کی زیادہ اسکرینز پر دکھایا گیا تھا۔

اس فلم کو دنیا بھر کی 500 سینما اسکرینز پر نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا اور اس نے برطانیہ میں ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے بھارتی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

یہ فلم پہلے 10 دن میں ایک کروڑ روپے کی کمائی کرنے والی بھی پہلی پاکستانی فلم بنی تھی جب کہ اب ’مولا جٹ‘ 200 کروڑ روپے کمانے والی نہ صرف پہلی پاکستانی بلکہ پہلی پنجابی فلم بھی بن گئی۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ڈیڑھ ماہ کی کمائی نے اسے کئی عالمی سپر ہٹ فلموں کی فہرست میں شامل بھی کرلیا، یہ فلم بھارت سمیت ہولی وڈ کی ان فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی، جنہوں نے دو کروڑ روپے کی کمائی کی۔

فلم کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر کی گئی پوسٹ میں تصدیق کی گئی کہ فلم نے دنیا بھر سے ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کماکر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو تقریبا 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا اور اس کی تیاری میں پانچ سال تک کا وقت لگا تھا مگر فلم نے محض ڈیڑھ ماہ میں بجٹ سے دگنی کمائی کی۔

یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے، جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے کام کیا، اس کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں جب کہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024