• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

اداکارہ ارمینہ خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

شائع November 22, 2022
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ارمینہ خان نے دو سال قبل 2020 میں ویلن ٹائنزڈے پر دیرینہ دوست فیصل خان سے لندن میں خاموشی سے شادی کرلی تھی۔

انہوں نے فیصل خان سے 2017 میں منگنی کی تھی اور دونوں ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں۔

اب شادی کے تین سال بعد ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور اس کی تصدیق اداکارہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی، جس میں انہیں حمل سے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور فیصل خان جلد والدین بننے والے ہیں اور ان کے ہاں ایک نئی زندگی آنے والی ہے۔

ارمینہ خان نے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

اداکارہ کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے ہاں جلد پیدا ہونے والے بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شوبز شخصیات کے علاوہ ان کے مداحوں نے بھی اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ ارمینہ خان نے چند پاکستانی فلموں کے علاوہ متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا ہے، تاہم وہ مستقل طور پر برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔

اگرچہ وہ کافی عرصے سے اسکرین سے دور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور پاکستان میں ہونے والے متعدد سماجی مسائل پر بھی آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024